16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت تمام طلباء کے لئے بہترین اساتذہ ، بہترین بنیادی ڈھانچہ اور بہترین اسکالر شپ فراہم کرانے کے لئے عہد بستہ : جناب پرکاش جاوڑیکر

Urdu News

نئی دہلی، ‘‘ تکنیکی  تعلیم کے لئے معیاری اقدامات  ’’  کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس  کا انعقاد  آج یہاں نئی دلّی  میں کیا گیا ۔ اس کانفرنس  کا اہتمام  آل انڈیا  کونسل  فار ٹیکنیکل  ایجوکیشن  ( اے آئی سی ٹی ای )  نے کیا تھا ۔  اس کانفرنس   میں ، انسانی فروغ وسائل  کے مرکزی وزیر  جناب پرکاش  جاوڑیکر  نے  بطور  مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ ایچ آر ڈی کے وزیر   مملکت ڈاکٹر  ستیہ پال سنگھ نے بھی اس موقع پر  شرکت کی ۔  اس کانفرنس   کا مقصد  تکنیکی  تعلیم میں درپیش  چیلنجوں اور مسائل  پر ریاستی  حکومتوں  اور مرکزی  حکومتوں  کے وائس چانسلروں ، سرکردہ  تعلیم دانوں  اور پالیسی سازوں کے تجربات اور نظریات  کو مشترک کرنا تھا ۔ ان شخصیات   کے روشن  نظریات سے اسٹریٹیجک  منصوبہ بندی  اور اے آئی سی ٹی ای کے ذریعہ  مختلف پالیسی  اقدامات  کے موثر  نفاذ میں مدد ملے گی ۔

          کانفرنس  اہم ایجنڈہ  درج ذیل ہے :

  1. معیاری  تعلیم پر اے آئی سی ٹی ای  کے ذریعہ  لئے گئے اقدامات  کا نفاذ ۔
  2. ٹیکنیکل ایجوکیشن کوالٹی   امپروومنٹ  پروگرام  ( ٹی ای  کیو آئی پی ) III۔ عملی  منصوبہ ۔
  3. ماڈل نصاب کا آغاز  اور عملی  منصوبے کا نفاذ ۔
  4. ڈجیٹل  کیمپوں کے لئے عملی   منصوبہ ۔
  5. این بی اے کے ذریعہ  الحاق ۔ پروگریس  اور پلان آف ایکشن  ۔
  6. ٹیچر ٹریننگ ۔

کانفرنس میں شرکت  کرنے والوں  میں تکنیکی  یونیورسٹیوں کے وائس  چانسلرس ، ڈیمڈ  یونیورسٹیوں  اور پرائیویٹ  یونیورسٹیوں  کے وائس چانسلرس ، ریاستی سرکاروں کے تکنیکی تعلیم کے سکریٹری اور ڈائریکٹرس  ، سرکردہ  تعلیم داں ، معروف ماہرین ، جنہوںن ے انڈر گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، انجینئرنگ  اور مینجمنٹ  کورسوں کے لئے نصاب تشکیل  دیا ، شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ، فروغ انسانی وسائل  کے سنیئر حکام بھی اس کانفرنس  میں شریک ہوئے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More