نئیدہلی۔؛ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت نے خواتین کے خلاف سائبر جرم کی اطلاع دینے کے لیے سائبر جرائم رپورٹنگ پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خواتین و بچوں کے خلاف جرائم روکنے کے لیے ایک سائبر جرائم لیباریٹری بھی قائم بھی کریں گے۔ جناب راج ناتھ سنگھ آج احمدآباد میں 24ویں آل انڈیا فارنسک سائنس کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔
مرکزیوزیرداخلہنےکہاکہجدیددورمیں،ہمیںاپنیسائبرفارسنکصلاحیتوںمیں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سائبر اسپیس نے نئے طول و عرض شامل کیے ہیں اور نئی پیچیدگی پیدا کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روایتی پالیسی سازی سائبراسپیس میں جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ فارنسک سائنس سائبراسپیس میں بیحد کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔ سائبر فارنسک ماہرین نے ہمارے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے روکنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کئی ممالک نے کامیابی کے ساتھ جرائم کے خلاف اپنی لڑائی میں فارنسک ڈی این اے ڈاٹابیس کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک بڑے بنیادی ڈھانچے کو تعمیر کرے گی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے یونیورسٹیوں سے فارنسک پر یکساں نصاب بنانے کی اپیل کی اور معیاری تعلیم کی سمت میں کام کرنے کو کہا۔
انہوں نے کہا کہ فارنسک ماہرین پتہ لگانے، تحقیقات کرنے اور مجرموں کی شناخت کرنے میں ایک اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔
اس موقعے پر، مرکزی وزیر داخلہ نے ایک سووینئر کا اجراء کیا اور فارنسک ماہرین کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔