20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت صنعت پر جامع اور مکمل اعتماد رکھتی ہے : سی آئی آئی کے ساتھ گفتگو کے دوران وزیر خزانہ کا بیان

Urdu News

نئی دلّی: کارپوریٹ امور اور خزانے کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے زور دے کر کہا ہے کہ حکومت صنعت پر جامع اور مکمل اعتماد کرتی ہے ۔  انہوں نے صنعت پر زور دیا کہ وہ  مزدوروں کو زیادہ پیشہ ورانہ طریقۂ کار اور  تربیت   کے ساتھ شامل کرنے کی منصوبہ بندی کریں ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ  صنعت   میں ورکروں سے  کام کرانے  کے لئے ایسی مثالیں  قائم کرنے کی ضرورت ہے  ، جو  سبھی کے لئے قابل  قبول ہوں ۔

          وزیر خزانہ بھارتی صنعت کی کنفیڈریشن ( سی آئی آئی ) کے ساتھ  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک  گفتگو میں اظہارِ خیال کر رہی تھیں  ۔ سی آئی آئی  کے قیام کو 2020 ء میں 125 سال پورے ہو رہے ہیں ۔ اس سنگِ میل کو حاصل کرنے کے لئے سی آئی آئی کی عزت افزائی کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ  سی آئی آئی نے ملک میں ایک اہم  رول ادا کیا ہے اور اس کے ارکان نے اپنے اپنے شعبوں  میں  اہم رول ادا کئے ہیں ۔ انہوں نے سی آئی آئی پر زور دیا کہ وہ پالیسی سازی کے عمل میں  ایک مثال بن کر ابھریں ۔

          اس گفتگو میں  وزارتِ خزانہ کے فائنانس سکریٹری جناب اجے بھوشن پانڈے  ، ایم سی اے کے سکریٹری  جناب انجیتی سری نواس  ، مالی خدمات کے محکمے کے سکریٹری  جناب دیباشیش پانڈا   ، اخراجات کے محکمے کے سکریٹری  ڈاکٹر  ٹی وی سوما ناتھن  ، سرمایہ کاری اور سرکاری اثاثوں کے بندوبست  کے محکمے کے سکریٹری  جناب توہن کانتا پانڈے ،  اقتصادی امور کے محکمے کے سکریٹری جناب ترون بجاج اور اعلیٰ اقتصادی مشیر   ڈاکٹر کرشنا  مورتی سبرا منین   نے شرکت کی ۔

          وزیر خزانہ نے کہا کہ صنعت کو  ورکروں کےساتھ اپنے تعلقات پھر سے مرتب کرنے کی ضرورت ہے اور   غیر تربیت یافتہ مزدوروں سمیت مزدوروں کے لئے منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے ۔  انہوں نے صنعت سے درخواست کی کہ  انہیں   غیر تربیت یافتہ  ورکروں سے کام لینے  اور تمام سطحوں پر  ملازمین کو تربیت  دینے کے لئے پیشہ ورانہ طور پر غور کرنے کی ضرورت ہے ۔

          ایم ایس ایم ای سیکٹر سے متعلق ایک سوال پر محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ  کووڈ – 19 سے پہلے  بھی ایم ایس ایم ای اور  این بی ایف سی کے لئے دیہی علاقوں میں مدد دینے کی خاطر امداد کا اعلان کیا گیا تھا ۔  انہوں نے مزید کہا کہ  اضافی مدت کے لئے قرض کی دستیابی اور ورکنگ کیپٹل  کے قرض کا مقصد  تمام ایم ایس ایم ای  تک پہنچنا    ہے اور  اس طرح حکومت قرض میں  ہچکچاہٹ پر قابو پانے کے لئے  بینکوں کو ضمانت فراہم کررہی ہے ۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ایسے میں ، جب کہ حکومت  لاک ڈاؤن کے بعد  خصوصی مقصد کے لئے  مکمل اور جزوی ضمانت فراہم کر رہی ہے ، ایسے میں بینکوں کی ہچکچاہٹ سے نمٹنا  ضروری ہے ۔

          زراعت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ  اس کے لئے جامع اصلاحات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ریاستی سرکاروں کے ساتھ تین مثالی قوانین   میں ساجھیداری کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی ریاستوں نے  زمینی اصلاحات  شروع کر دی ہیں ۔

          وزیر خزانہ نے بنیادی ڈھانچے سے متعلق ایک سوال  کا جواب دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ  نیشنل انفرا اسٹرکچر پائپ لائن   کو  تیزی سے بڑھایا جائے گا تاکہ   اس کے دور رس نتائج حاصل ہو سکیں ۔   محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ  بڑے پروجیکٹوں کو  فنڈ فراہم کئے جائیں گے اور اس سے  مثبت  مثبت توانائی  مثبت جذبات پید اہوں گے  ۔

          وزیر خزانہ نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ  جی ایس ٹی کے بارے میں ، جس کی وصولیابی میں سہ ماہی میں بہت کمی آئی ہے ،  منصفانہ اور کھلا  تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ اس سلسلے میں بات  چیت ابھی جاری ہے ۔

          انہوں نے اس بات سے اتفاق کہا کہ بجلی کے سیکٹر کے لئے 90000 کروڑ روپئے کی نقد رقم کی فراہمی میں تیزی لائی جائے گی ۔

          میٹنگ میں  بڑی صنعت کو بہت زیادہ دباؤ کا سامنا ہے ، خاص طور پر سیاحت ، موٹر گاڑیوں اور  ہوا بازی  کے شعبوں میں  زبردست دباؤ ہے۔ اس تشویش پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ صنعت نے اس بات کی درخواست کی کہ  ملازمتوں کا تحفظ  ، مانگ میں اضافہ اور بڑے کاروبار کو بر قرار رکھنے کی یقین دہانی  کے لئے  تبادلۂ خیال کئے جانے کی ضرورت ہے ۔

          سی آئی آئی کے ڈائریکٹر جنرل چندر جیت بنرجی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ  ایم ایس ایم ای  کی نئی  تشریح کا انہوں نے اچھا خیر مقدم کیا ہے، جیسا کہ یہ سی آئی آئی کے سروے میں ظاہر کیا گیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More