17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ضابطوں اور اسکیموں کو مشتہر کروا کر خوانچہ فروشوں کو سازگار ماحول فراہم کرانے کے لئے پابند عہد ہے: ہردیپ سنگھ پوری

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ ان کی وزارت ، ایکٹ کے تحت ضابطوں اور اسکیموں کو مشتہر کرنے کا معاملہ ریاستوں کے ساتھ اٹھا کر اور اس کے عمل درآمد کی راہ ہموار کرکے خوانچہ فروشوں کو ساز گار ماحول قائم کرانے کے عزم کے تئیں پابندعہد ہے۔ نیشنل ایسوسی ایشن آف اسٹریٹ وینڈرز آف انڈیا( این اے ایس وی آئی) کے قومی اجلاس سے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیرمملکت نے بتایا کہ ان کی وزارت بشمول سات عناصر کے  دین دیال  انتیہ اودے یو جنا۔ نیشنل اربن لائیولی ہڈ مشن( ڈی اے وائی۔ این یو ایل ایم) پر عمل درآمد کررہی ہے۔ اس پر ملک کے ہر شہر میں عمل درآمد کیاجارہا ہے۔ڈی اے وائی۔ این یو ایل ایم کامقصد شہری غریب گھروں کی غربت میں کمی لانا اور انہیں مفید اپنا روزگار اور ہنر مند روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے قابل بنانا ہے۔ اس تقریب میں این اے ایس وی آئی کے قومی رابطہ کار جناب اربند سنگھ ، جوائنٹ سکریٹری ، جناب سنجے کمار، ڈی اے وائی۔ این یو ایل ایم کے مشن ڈائریکٹر اور پورے ملک سے آئے شرکاء موجود تھے۔

یہ محسوس کیا گیا کہ زیادہ تر خوانچہ فروش جو غیر رسمی شعبہ کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں انہیں لگاتار جگہ خالی کرنے، اپنی جگہ سے ہٹانے، اشیائے فروخت کے ضبط ہونے کاخطرہ لاحق رہتا ہے اور انہیں سماجی تحفظ تقریباً حاصل نہیں ہے، جناب پوری نے بتایا کہ ان مسائل کو حل کرنے اور خوانچہ فروشوں کے لئے ساز گار شہروں کی منصوبہ بندی کے لئے پارلیمنٹ نے ایک مثالی ایکٹ یعنی اسٹریٹ وینڈرز(ذریعہ معاش کے تحفظ اور  خوانچہ فروشی کی ضابطہ بندی )ایکٹ 2014 منظور کیا ہے۔یہ ایکٹ خوانچہ فروشوں کو غیر قانونی طور پر جگہ خالی کرانے کے لئے حراساں کرنے سے بچانے، خوانچہ فروشی کے حقوق اور ذمہ داریوں کے لئے ضابطہ فراہم کرتا ہے۔ یہ فطری طور پر لگنے والے بازاروں کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ ایکٹ خوانچہ فروشوں کے حقوق کے تحفظ کے تعلق سے حکمرانی کے التزامات میں اسٹریٹ وینڈنگ کمیٹیوں کا اہم کردار بھی طے کرتا ہے۔ ٹاؤن وینڈنگ کمیٹی میں خوانچہ فروشوں کی نمائندگی کمیٹی میں 40 فیصد سے کم نہیں ہوگی۔ ایکٹ کے تحت متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے رولز اور اسکیمیں مشتہر کرنی  ہوتی ہے۔ اب تک 30 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپنے ضابطے اور 21 ریاستوں نے اپنی اپنی اسکیمیں مشتہر کی ہیں۔

جناب پوری نے مزید کہا کہ ڈی اے وائی۔ این یو ایل ایم، شہری خوانچہ فروشوں کو مناسب جگہ مہیا کرا کر، ادارہ جاتی قرض، سماجی تحفظ، نئے ابھرتے بازار کے مواقع تک رسائی کے لئے خوانچہ فروشوں کو ہنر مند بنا کر ذریعہ معاش سے متعلق ان کے مسائل کو حل کرتا ہے۔ شہری علاقوں میں خوانچہ فروشوں کی اہمیت کے پیش نظر ڈی اے وائی، این یو ایل ایم نے اپنے ایک عنصر کے طور پر شہری خوانچہ فروشوں کو بھی شامل کیا ہے۔

خوانچہ فروشوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے جو آبادی کے تمام طبقات کو اشیاء اور خدمات تک سستی اور آسان رسائی فراہم کرکے شہری سپلائی  چین میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ ریاستوں/ شہری بلدیاتی اداروں کے ذریعہ خوانچہ فروشوں کے لئے بنیادی ڈھانچہ بنانے کی غرض سے مشن کے تحت مختص رقم کا5فیصد تک خرچ کیا جاسکتا ہے۔ خوانچہ فروشی عنصر کے تحت حاصل ہونے والے فوائد کے علاوہ خوانچہ فروش مشن کے تحت دوسرے عناصر کا بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ ایسے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ خوانچہ فروش ڈی اے وائی۔ ا ین یو ایل ایم کے ہنر مندی تربیتی پروگرام کے تحت ہنر مندی کی ٹریننگ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ وہ ڈی اے وائی۔ این یو ا یل ایم کےخود روزگار پروگرام کے تحت اپنا روزگار قائم کرنے اور روزگار میں توسیع کے لئے 7 فیصد کی شرح سود پر رعایتی قرض بھی حاصل کرسکتے ہیں۔کچھ خوانچہ فروش بے گھر ہوسکتے ہیں۔ ایسے افراد ڈی اے وائی۔ این یو ایل ایم کی امداد سے چلائے جارہے قریبی شیلٹر ہومز میں قیام کرسکتے ہیں۔ خاتون اور معذور خوانچہ فروش سیلف ہیلپ گروپ بنا سکتے ہیں اور مشن کے تحت ایس ایچ جی فیڈریشنوں کی شکل اختیار کرکے بینکوں سے قرض حاصل کرسکتے ہیں اور فنڈتک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

خوانچہ فروشوں کے ذریعہ اپنے ذریعہ معاش کی سرگرمیوں کے لئے خوانچہ فروشوں کے لئے ساز گار ماحول بنانے میں این اے ایس وی  آئی جیسے رضا کار اداروں کی مدد کو تسلیم کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ پالیسی مداخلتوں کے ذریعہ خوانچہ فروشوں کے ذریعہ معاش کو یقینی بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے سیاسی، آئینی ماحول کو تبدیل کرنے کی وکالت کی اس کے لئے پالیسی سازوں، منتظمین اور منصوبہ سازوں کے ساتھ بات چیت کرنے، قانونی امداد فراہم کرنے، صلاحیت سازی اور سماج کو حساس بنانے کی بھی وکالت کی جس سے خوانچہ فروشوں کو موثر آواز دینے میں مدد ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More