19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت میڈیکل ٹورزم کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدام کر رہی ہے : جناب راج ناتھ سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی  وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت ، ہندوستان کو دنیا کے سامنے علاج کے مقصد سے کیلئے منزل مقصود کے طور پر پیش کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں سر گنگا رام اسپتال کے 127ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہی۔ مرکزی وزیرداخلہ (ایم ایچ اے) نے کہا کہ میڈیکل ٹورزم کی حوصلہ افزائی کیلئے متعدد اقدام کر رہی ہے، جن میں 161 ممالک کیلئے ای-ویزا میں توسیع جیسے اقدام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ وزارت امور داخلہ نے ای-ویزا پر قیام کرنے والوں کی مدت میں اضافہ کر کے اسے 30 دن سے 60 دن کر دیا ہے اور ای-میڈیکل معاملات میں ٹریپل اینٹری کی بھی اجازت دے دی ہے۔

صحت کے شعبے پر بات چیت کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 125 کروڑ کی آبادی والے ملک میں سب کو حفظان صحت خدمات مہیا کرانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ہمارے یہاں ڈاکٹر اور مریض کی نسبت بھی بڑی کثیف ہے۔ اگر ہم دیکھیں، صحت شعبے کے اخراجات جی ڈی پی کے محض 1.16 فیصد ہیں، لیکن ہمارا عزمِ مصمم ہے کہ ہمیں اسے کم از کم 2.5فیصد تک لانا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان میں لوگوں کی آمدنی پر بہت بڑا امتیاز ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے غرباء اور ضرورت مندوں کو بہترین صحت خدمات مہیا کرانے کیلئے آیوشمان بھارت اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا آیوشمان بھارت ایک قومی حفظان صحت اسکیم  ہے، جو 10 کروڑ سے زیادہ غرباء اورغیر محفوظ اور کمزور کنبوں کو (اندازاً 50 کروڑ مستفدین) کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ اس کے تحت دس کروڑ غریب اور غیر محفوظ کنبوں (تقریباً 50 کروڑ مستفدین) کو 5 لاکھ روپے فی کنبہ سالانہ میڈیکل انشورنس ، جس میں دوسرے اور تیسرے درجے کی سیٹلائزیشن خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بغیر نجی شعبے کی حصے داری کے سب کیلئے حفظان صحت خدمات فراہم کرانا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ بھی اس بات سے متفق ہوں گے کہ جہاں لوگوں کو سستی حفظان صحت خدمات  ملنی چاہئیں، وہیں سب کا صحت کے تحت ان کا احاطہ کیا جانا چاہئے۔ کیئر اور کور (دیکھ بھال اور احاطہ) دونوں کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں صحت شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ نجی شعبے کی شراکت داری سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ہم نجی شعبے کو صحت کے شعبے میں اپنے اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر مانتے ہیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ صحت رہنے کا بنیادی اصول صاف ستھرا رہنا ہے اور اس کیلئے سوؤچھ بھارت مشن کا آغاز کیاگیا، جو وزیراعظم کے سب کے لئے صحت کے ہدف کی جانب ایک قدم ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More