نئی دہلی، کووڈ-19 کی صورتحال کے پس منظر میں وینٹی لیٹروں اور دیگر اشیاء کی فوری ضرورت کا احساس کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے درج ذیل ساز و سامان کو درآمد پر فوری طور پر بنیادی کسٹم محصول اور صحت محصول میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
- وینٹی لیٹرس
- چہرے پر لگائے جانے والے ماسک اور سرجیکل ماسک
- ذاتی تحفظ کے سازو سامان ( پی پی ای )
- کووڈ -19 کی جانچ کے کٹ
- مذکورہ سازو سامان تیار کرنے کے لئے درکار دیگر ضروری اشیاء
بنیادی کسٹم محصول کی یہ رعایت 30 ستمبر 2020 تک دستیاب رہے گی۔