16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے آسام معاہدے کی شق6 کے نفاذ کے مقصد سے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا

Urdu News

نئی دہلی، حکومت نے آسام معاہدے کی شق 6 کے نفاذ کے مقصد سے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی کو وسیع اختیارات دیئے گئے ہیں۔ جناب ایم پی بیز برووا کی سربراہی میں قائم کی جانے والی اس کمیٹی میں آسام کے مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیتیں شامل ہیں۔ یہ کمیٹی نوٹیفکیشن کی تاریخ سے چھ ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ آسام کی ریاستی حکومت اس کمیٹی کو ضروری انتظامی اور سازوسامان کی مدد فراہم کرائے گی۔

اس اعلیٰ سطحی  کمیٹی میں درج ذیل شخصیات شامل ہیں:

  1. جناب ایم پی بیز برووا، آئی اے ایس (ریٹائرڈ)         ۔ چیئرمین
  2. جناب سبھاش داس، آئی اے ایس (ریٹائرڈ) ۔            رکن
  3. ڈاکٹر ناگیندر سائیکیا ،سابق صدر، آسام ساہتیہ سبھا   ۔ رکن
  4. جناب دھیرین بیز برووا، دی سینٹینل کے سابق ایڈیٹر  ۔         رکن
  5. مکند راج بنگشی، ماہر تعلیم                 ۔            رکن
  6. جناب رمیش بور پترا گوہائن، ایڈوکیٹ جنرل آسام    ۔ رکن
  7. جناب رونگ بونگ تیرنگ، سابق صدر، آسام سائتیہ سبھا       ۔         رکن
  8. آل آسام اسٹوڈینس یونین کا ایک نمائندہ     ۔            رکن
  9. جوائنٹ سکریٹری، ایم ایچ اے               ۔            ممبر سکریٹری

کمیٹی کے زیر غور موضوعات درج ذیل ہیں:

  1.  کمیٹی آسام معاہدے کی شق 6 کے نفاذ کے مقصد سے 1985 سے کی گئی کارروائیوں  کے مؤثر ہونے کی جانچ کرے گی۔
  2. کمیٹی مختلف متعلقین کے ساتھ بات چیت کرے گی جن میں سماجی تنظیمیں، قانونی اور آئینی ماہرین، آرٹ، ثقافت اور ادب کے شعبوں کی ممتاز شخصیتوں، قدرتی وسائل کے تحفظ کے حامیوں، ماہرین اقتصادیات، ماہرین لسانیات اور  ماہرین سماجیات شامل ہیں۔
  3. کمیٹی آسام کے عوام کے لیے آسام کی قانون ساز اسمبلی اور مقامی اداروں میں سیٹوں کے ریزرویشن کی مناسب سطح کا جائزہ لے گی۔
  4. کمیٹی اسمیا اور آسام کی دیگر مقامی زبانوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کی تجویز بھی پیش کرے گی۔
  5. کمیٹی آسام کے عوام کے لیے حکومت آسام کے تحت روزگار میں ریزرویشن کی مناسب سطح کی بھی سفارش کرے گی۔
  6. کمیٹی آسام کے عوام کی ثقافتی، سماجی، لسانی شناخت اور وراثت کے تحفظ اور فروغ کے لیے ضروری دیگر اقدامات کی بھی تجویز پیش کرے گی۔

اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل آسام معاہدے کے نام سے مشہور میمورنڈم آف سیٹلمنٹ کی شق 6 کے مطابق کی گئی ہے۔ اس معاہدے پر 15 اگست 1985 کو دستخط کئے گئے تھے۔ معاہدے کی شق چھ میں کہا گیا ہے کہ:

‘‘آسام کے عوام  کی ثقافتی، سماجی، لسانی شناخت اور وراثت کو بچانے، اس کے تحفظ اور فروغ کے لیے آئینی، قانونی اور انتظامی حفاظت، جیسے بھی مناسب ہو’’۔

اعلیٰ سطحی کمیٹی کی خدمات حکومت ہند کی وزارت داخلہ کی این ای ڈویژن  کے ذریعے فراہم کرائی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More