17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے ملک میں سفر اور سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کیلئے تبادلۂ خیال کیا ہے بحری سیر کو بڑھاوا دینے کیلئے ایک لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے

Urdu News

نئی دہلی، جہاز رانی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے وزیر جناب نتن گڈکری نے پچھلے ہفتے ممبئی میں  سفر اور سیاحت سے متعلق ٹریڈ کے  مختلف  افراد اور ایجنسیوں کے ایک اجلاس کی صدارت کی، جس کا مقصد ملک میں  بحری سیر کے پورے امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔  سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب کے جے الفونس  نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔ ممبئی پورٹ ٹرسٹ ، مہاراشٹرٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور حکومت مہاراشٹر کے سیاحت سے متعلق محکمے کے حکام نے سیاحت اور سفری صنعت کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس تبادلۂ خیال کے نتیجے میں جو لائحہ عمل ابھر کر سامنے آیا ہے، اس میں نشانزد پرکشش سیاحتی مقامات  کو ترقی دینا اورملک کے اندر اور بیرون ملک اس سلسلے میں آگاہی تھا۔ اس کے علاوہ اس لائحہ عمل میں صفائی ستھرائی اور کا م کاج کی سہولت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

کیونکہ ممبئی کو ملک میں  بحری سیر کا مرکز بننا ہے۔ اس لئے میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ شہرمیں ساسون ڈاک اور سیوری فورٹ کو اور آس پاس کے علاقوں مثلاً کنہوجی آنگرے جزیرہ، منڈوا، علی بوگ اور وجے درگ کو پُرکشش سیاحتی مقامات کے طور پر ترقی دی جائے گی۔

سیاحوں کو راغب کرنے کی غرض سے میرین ڈائیوعلاقے میں  پانی کے کھیلوں کی سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا جار ہا ہے۔ فیراری فارمولہ نمبر -1 اور گراں پری کا بھی پروگرام بنایاجائے گا۔ منڈوا کو علاج و معالجے کے مرکز کے طور پر  ترقی دی جائے گی، جہاں یوگا اورگیان دھیان جیسی  سہولتیں اس علاقے میں  فراہم کی جائیں گی، جس کا تعلق ممبئی پورٹ سے ہے۔ ممبئی پورٹ علاقے میں اور اس کے اطراف ریستورانوں اور دیگر سیاحتی مقامات کو ترقی دی جائے گی۔ سیاحت کا ریاستی محکمہ  بحری سیر کے لئے آنے والوں کی تفریح کے لئے ثقافتی نمائش کا اہتمام کرے گا۔

اس لائحہ عمل میں اس معاملے سے دلچسپی رکھنے والے تمام افراد اور اداروں کے ساتھ رابطے کے باضابطہ  اجلاسوں کے ذریعے ملک میں اور بیرون ملک سیاحت مقامات کی تشہیر پر زور دیا جائے گا۔ جہاں تک ممبئی کا تعلق ہے، اس میں ممبئی پورٹ ٹرسٹ اوورسیز   ٹریول مارٹ میں حصہ لے گا، جس میں سیاحتی پروجیکٹوں کو اجاگر کیا  جائے گا۔ بالی ووڈ کو آئی سی ٹی ؍ڈی سی ٹی؍واٹرفرنٹ آف ممبئی پورٹ  میں شوٹنگ کی اجازت دی جائے گی۔ ٹریول ایجنسیاں ممبئی-گوا کروز ، گیٹ وے آف انڈیا پر تیرتے ہوئے ریستوراں اور گِرگاؤم چوپاٹی کو  ممبئی اور باہر کے لوگوں کے لئے سیاحت کے پُرکشش  علاقوں کے طور پر مشتہر کریں گے۔ ممبئی کو غیر ملکی سیاحوں میں شادی کرنے کے ایک پرکشش مقام کے طور پر مشتہر کیا جائے گا۔ ٹورسٹ انفارمیشن اسٹینڈس قائم کئے جائیں گے، جو سیاحوں کو  اس خاص جگہ پر مختلف پرکشش  چیزوں اور سہولتوں کے بارے میں  معلوم فراہم کریں گے۔ سیاحوں کو یہ معلومات فراہم کرنے والے عملے کو اپنے کام کے بارے میں اچھی معلومات ہونی چاہئے۔ اسے انگریزی اور دیگر زبانوں میں  مہارت بھی ہونی چاہئے۔ غیر ملکی سیاحوں سے نمٹنے کے لئے ترجمہ کرنے والوں کی تربیت کا انتظام کیا جائے گا۔ صفائی ستھرائی اور کام کرنے کی صلاحیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے لائحہ عمل میں کہا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات، روڈویز، سائڈ واک،            دیگر مقامات اور بیچو کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس طرح حکومت نے ملک میں بحری سیر سے متعلق سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More