16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے نقص تغذیہ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئےاضافی 12 ہزار کروڑ روپئے دیے

Urdu News

نئی دہلی، حکومت نے آنگن باڑی اور نا بالغ لڑکیوں سے متعلق اسکیم میں فراہم کئے جانے والے اضافی خوراک  کے اخراجات  کے ضابطوں پر نظرثانی کرکے  ملک میں اگلے تین سالوں میں نقص تغذیہ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے اضافی 12 ہزار کروڑ روپئے دیے ہیں۔ آج نئی دہلی میں میڈیا اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے  ڈبلیو سی ڈی کے سکریٹری جناب راکیش شری واستو نے کہا کہ حکومت نے اخراجات کے ضابطوں میں تقریباََ 33 فیصد کا اضافہ کیا ہے  جس پر آئی سی ڈی ایس کے معاملے میں 2011 سے پہلی بار نظرثانی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسی کے ساتھ اگلے تین سالوں کے لئے آنگن باڑی میں اضافی خوراک کے لئے مزید 9 ہزار 900 کروڑ روپئے اور اگلے تین سالوں میں نا بالغ لڑکیوں سے متعلق اسکیم میں 2ہزار 276 کروڑ روپئے دیے گئے ہیں ۔جناب شری واستو نے کہا کہ  اس سے  حکو مت کی تغذیہ کی کمی کے مسئلے سے جنگی پیمانے پر نمٹنے کی عہد بستگی کا پتہ چلتا ہے اور  اس میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کا ویژن نظر آتا ہے۔

اخراجات کے ضابطوں کو اب خوراک کی قیمتوں کے عدد اشاریہ سے بھی جوڑ دیا گیا ہے  اور اس سے بغیر کسی رکاوٹ کے حکومت سالانہ اخراجات کے ضابطوں میں اضافہ کر سکے گی ۔جناب شری واستو نے انکشاف کیا کہ نقص تغذیہ سے متعلق حال ہی میں منعقدہ قومی کانفرنس میں ضلع کلکٹرز اور ضلع مجسٹریٹوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں تغذیہ کی کمی کے مسئلے کے خاتمے کی ذمہ داری لیں۔ان سے کہا گیا ہے کہ وہ تین مہینے میں ایک بار بچوں اور خواتین کی خوراک /صحت کی صورتحال کا جامع انداز میں جائزہ لیں اور سالانہ تغذیہ کی کمی کے مسئلے  میں  دو سے تین فیصد  کی تخفیف کو بھی یقینی بنائیں۔

ڈبلیو سی ڈی کے سکریٹری نے اعلان کیا کہ تغذیہ کی شدید کمی کے شکار بچوں کے لئے جلد ہی ایک علاحدہ پالیسی / پروٹوکول  جاری کیا جائے گاتاکہ ریاستیں موثر انداز میں اس مسئلے سے نمٹ سکیں۔

حکومت ہند کے منظور شدہ امبریلا آئی سی ڈی ایس اسکیم کے تحت آنگن باڑی خدمات کے مستفدین اور نابالغ لڑکیوں ( 14-11 سال ) سے متعلق نظرثانی شدہ اضافی خوراک کے اخراجات کے ضوابط  درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار زمرہ موجودہ شرح

روپئے/دن / مستفدین

نظرثانی  شدہ شرحیں

روپئے / دن/ مستفدین

1 بچے (72-6 مہینے) روپئے6.00 روپئے8.00
2 حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں (پی ڈبلیو اینڈ ایل ایم) روپئے7.00 روپئے9.50
3 تغذیہ کی شدید کمی کے شکار بچے روپئے9.00 روپئے12.00
4 نابالغ لڑکیاں (14-11 سال) روپئے5.00 روپئے9.50

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More