17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا(پی ایم بی جے پی ) کے تحت آکسو۔بائیو ڈی گریڈایبل سینیٹری نیپکن سہولت کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی: کیمیاوی اشیا اورکیمیاوی کھادوں  ، سڑک نقل وحمل اورقومی شاہراہوں ، جہازرانی کے وزیرمملکت جناب من سکھ ایل منڈاویا نے آج پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجناکے تحت ماحولیات سے مطابقت رکھنے والے  سینیٹری نیپکن ‘جن اوشدھی سوویدھا ’ کا آغاز کیا۔ اب کفایتی سینیٹری نیپکن ملک بھرمیں 33ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 3600سے زائد جن اوشدھی مراکز پردستیاب ہوں گے ۔  کیمیاوی اشیأ اور کیمیاوی کھادوں اور پارلیمانی امورکے وزیرجناب اننت کمار نے عالمی یوم خواتین یعنی  8مارچ ، 2018کوکفایتی نرخوںپرسینیٹری نیپکن فراہم کرانے کا وعدہ کیاتھا۔

          جناب منڈاویانے کہاکہ عالمی یوم ماحولیات پریہ سبھی خواتین کے لئے  ایک مخصوص  تحفہ ہے ، اور اسے  یقینی طورپرکفایتی ہونے کے ساتھ ساتھ  استعمال کے بعد ضائع کرنا بھی آسان ہے ۔ جن اوشدھی سویدھاسے صفائی ، صحت اور سہولت یقینی ہوگی ۔ جناب منڈوایا نے بتایا کہ ملک کی غریب ومفلس  خواتین تک مفید وصحت مند سہولیات بہم پہنچانے میں وزیراعظم نریندرمودی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

          جناب منڈاویانے بتایا کہ بازارمیں  دستیاب سینیٹری نیپکن فی پیڈ 8روپے میں آتا ہے ، جب کہ سویدھا نیپکن 2روپے 50پیسے کا ہے ۔ اس سے خواتین میں  ذاتی طورپر صفائی کویقینی بنایاجاسکےگا۔

          جناب منڈاویانے  کہاکہ ہندوستان میں خواتین کو  صحت  مندانداز حیات سے روشناس کرانے کی  بیحدضرورت  ہے ، کیونکہ ابھی بھی خواتین  بازارمیں دستیاب بڑے برانڈوں کے سینیٹری نیپکن کی رسائی سے دورہیں ۔ حیض کے دوران غیرصحت مند طریقے اپنانے کی وجہ سے خواتین کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلاہوسکتی ہیں ۔ایسی غیرصحت بخش اشیأ کے استعمال کے  نتیجے میں خواتین میں جراثیم سے لاحق ہونے والے چھوت ، تولیدی نالی میں چھوت ، پیشاب کی نالی میں چھوت  ،بچہ دانی کا کینسرلاحق ہوجاتے ہیں اورخواتین بانجھ پن کے خطرات سے بھی دوچارہوجاتی ہیں ۔

          قومی کنبہ بہبود سروے 16-2015کے مطابق 15سے 24برس کی عمرکی خواتین مقامی طریقے سے  تیارکئے ہوئے سینیٹری نیپکن کا استعمال کرتی ہیں ۔ جب کہ شہروں میں 78فیصد خواتین صاف ستھرے طریقوں کا استعمال کرتی ہیں ۔ دیہات میں صرف 48فیصد خواتین کی رسائی ہی سینیٹری نیپکن تک ہے ۔

          فارماسیوٹیکل محکمے کے  جوائنٹ سکریٹری، جناب نودیپ رینوا ، بھارت کے سرکاری دائرہ کارکی صنعتوں کے سی ای او، ( بی پی پی آئی) ،کے  سی ای او ، جناب سچن سنگھ کے ساتھ وزارت کے دیگرسینیئرافسران اوردیگرممتاز شخصیات  بھی اس موقع پرموجود تھیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More