نئی دہلی، آیوش کی وزارت آیوش کے طریقہ علاج کو فروغ دینےمیں بین الاقوامی تعاو ن بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔ اس طریقہ علاج میں یوگا اور آیوروید بھی شامل ہیں۔ اقدامات کی تفصیل ا س طرح ہیں۔
روایتی طریقہ علاج کے میدان میں تعاون کے لئے ایک ایک ملک سے مفاہمت نامہ کرنا ، غیر ملکی یونیورسٹیاں /اداروں میں آیوش کی تعلیمی چیئرس قائم کرنا ، بین الاقوامی سطح پر آیوش نظام کی قبولیت کو بڑھانے کے لئے ریسرچ کے لئے مفاہمت ناموں پر دستخط کرنا، مصدقہ معلومات کی فراہم کے لئے ہندستانی مشنوں /آئی سی سی آر ، کلچرل سینٹروں کے احاطے میں آیوش کے مطابق معلوماتی سیل معلوم کرنا ، مقامی آبادی میں آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے بین الاقوامی نمائشوں، کانفرنسوں ، ورکشاپوں، سمیناروں، روڈ شوز اور تجارتی میلوں میں شرکت کرنا ، بیرونی ملکوں میں ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ آیوش کی مصنوعات کا رجسٹریشن کراناوغیرہ۔
آیوروید ، یوگا اور آیوش کے دوسرے طریقہ ہائے علاج کے لئے پوری دنیا میں پچھلے تین برسوں میں جو رقمیں مختص کی گئیں وہ اس طرح ہیں۔
سال |
2015-16 |
2016-17 |
2017-18 |
مختص کردہ رقم |
850 لاکھ |
1400 لاکھ |
1528 لاکھ |
آیوش طریقہ علاج کے سلسلہ میں کتنے غیر ملکی سیاح ہندستان میں آئے اس کا ریکارڈ آیوش کی وزارت نے نہیں رکھا ہے۔
آیوش سسٹم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور آیوش مصنوعات کےا ستعمال کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے آیوش کی وزارت نے مختلف کارروائیاں کی ہیں جو سوال کے پہلے حصہ کے جواب میں شامل ہیں، جو مندرجہ بالا ہیں۔
یہ اطلاع آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب شری پد یسونائیک نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔