17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت پورے ملک میں مدرا پروموشن مہم چلانے والی ہے

Urdu News

نئی دلّی ،  وزارت خزانہ کے تحت محکمہ مالی خدمات  27 ستمبر  سے 17 اکتوبر ، 2017 ء تک ملک کے مختلف حصوں میں قومی بنیاد پر مدرا پروموشن مہم  چلانے والی ہے ۔   مہم کی شروعات 27 فروری کو اتر پردیش  کے وارانسی میں ہو گی ، جہاں ریلوے اور کوئلہ کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل  اس موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔   اسی قسم کی  ایک تقریب  2 اکتوبر ، 2017 ء کو گجرات کے گاندھی نگر میں منعقد ہونے والی  ہے ، جس میں  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں ، جہاز رانی اور آبی وسائل   ، ندیوں کی ترقی اور گنگا کی صفائی کے وزیر  جناب نتن گڈکری  شرکت کریں گے ۔  اسی دن یعنی 2 اکتوبر  ، 2017 ء کو اسی قسم کی تقریبات اترا کھنڈ کے دہرہ دون اور آسام کے گواہاٹی میں بھی منعقد ہوں گی ، جن میں  بالترتیب ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت  جناب اجے ٹمٹا اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجن گوہین  شرکت کریں گے ۔

   اس سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں 3 جنوری کو بھی ایسی ہی تین تقریب منعقد کی جا رہی ہیں ۔ ایسی  ایک تقریب  آندھرا پردیش کے وجے واڑہ میں بھی منعقد ہو گی  ، جس میں اقلیتوں کے امور   کے وزیر جناب مختار عباس نقوی شرکت  کریں گے ۔   چھتیس گڑھ کے رائے پور میں منعقد ہونے والی تقریب میں فولاد کے وزیر مملکت جناب وشنو  دیو سائی   شرکت کریں گے ، جب کہ تیسری تقریب تری پورہ کے اگرتلہ میں  منعقد ہو گی ، جس میں قبائلی امور کے وزیر مملکت  جناب جسونت سنگھ سمن بھائی بھبھور  شرکت کریں گے ۔

ملک کے مختلف حصوں میں ایسی کل 15 مدرا پروموشن مہمیں چلائی جائیں گی ، جن میں منجملہ دیگر افراد کے علاوہ مرکزی وزراء حصہ لیں گے ۔

مختلف ریاستوں کی ریاستی سطح کے بینکنگ  کمیونٹیاں ( ایس ایل بی سی ) اس مہم میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیں گی اور ان میں تال میل قائم کریں گی ۔

یہ مہم مختلف مقامات پر بھی شروع ہو گی ، جن میں پٹنہ ، شملہ ، چنڈی گڑھ  ، چینئی ، سری نگر   ، اندور ، لدھیانہ ، میرٹھ ، جودھپور   ، بھوبنیشور  ، حیدر آباد ، بنگلورو ، لکھنؤ ، دمن  ، ناگپور ، پناجی ،  راج کوٹ ، شیلانگ ، بھوپال ،  کوارتی  ، کولکاتہ ، سلواسہ ، ممبئی ، مظفر پور ، ایزوال   ، سالیم ، ہبلی ، ترو اننتا پورم ، پڈو چیری ، جے پور ، رانچی ، نئی دلّی  ، فرید آباد ، گورکھپور ، جموں ، جام نگر ، منگلور ، گنگٹوک ، پنے ، امپھال ، کوہیما ، پورٹ بلیئر اور ایٹا نگر شامل ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More