27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت چنئی میں نیشنل کمپنی لاء اپلٹ ٹرائبیونل قائم کرے گی

Urdu News

نئی دہلی: خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر حکومت نے چنئی میں نیشنل کمپنی لاء اپلٹ ٹرائبیونل (این سی ایل اے ٹی) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کمپنی لاء ٹرائبیونل (این سی ایل ٹی)،  مختلف ریاستوں میں قائم کیا جاتا ہے، جس کا انحصار مقدمات  کے دباؤ اور دوسرے متعلقہ اسباب پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ کام کر رہی شاخوں میں معاملات کے بھاری دباؤ کے پیش نظروقتاً فوقتاً  اضافی اراکین کی تقرری کی گئی ہے اور اضافی عدالتوں کو فعال بنایا جاتا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت بینچ کی تعداد، عدالتوں کی تعداداوراراکین کی تعداد میں اضافہ کے اعتبار سے این سی ایل ٹی اور این سی ایل اے ٹی کو مستحکم کرنے کے مقصد سے تمام اقدامات کر رہی ہے تاکہ مقدمات کے التوا میں کمی لائی جا سکے۔ چنئی میں این سی ایل اے ٹی برانچ قائم کرنے کے فیصلے کے علاوہ 19-2018کےدوران جے پور، کٹک، کوچی، اندور اور امراوتی میں این سی ایل ٹی کی  مزید نئی شاخیں قائم کی گئی ہیں۔

حکومت نے حال ہی میں این سی ایل ٹی میں مزید 28اراکین اور این سی ایل اے ٹی میں مزید 4اراکین کی تقرری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کی فیصلہ سازی کیلئے پابندی کے ساتھ کولیجیئم کا انعقاد ہو رہا ہے اور بھاری مقدمات کے دباؤ والی چند شاخوں میں ای-پروجیکٹ پر بھی عمل درآمد کیا جار ہاہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More