20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ڈاک خانوں کے دائرۂ کار ، رسائی اور اعتماد کو برائے کار لائے گی اور اس کے توسط سے انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک ’’ کی شکل میں اب تک بینکنگ خدمات سے محروم افراد کو اُن کے دروازے پر بینکنگ کی خدمات فراہم کرائے گا : منوج سنہا

Urdu News

نئی دہلی، مواصلات کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج )  جناب منوج سنہا نے کہا ہے کہ  ‘‘ انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک ’’  قابل ذکر طور پر  ملک میں  بینکنگ سیکٹر   کی رسائی اور اثرات   اور دائرۂ کار کو بڑھانے میں  مدد گار ہو گا ۔  وزیر اعظم کے ذریعے  آئندہ یکم ستمبر ، 2018 ء کو    ملک گیر پیمانے پر آئی  پی   پی بی   کے آغاز  کے بارے میں  میڈیا نمائندگان کو آگاہ کرتے ہوئے  جناب سنہا نے کہا کہ  ایک  ڈاکیہ ، جس پر  عام انسان اعتماد کرتا ہے ، وہ اور ایسے لاکھوں افراد کے لئے بینکر بن جائے گا ، جنہیں اب تک یا تو بینکنگ کی خدمات حاصل نہیں ہیں یا نا کافی طور پر بینکوں کی سہولت دستیاب  ہے  اور  جنہوں نے ابھی تک  مالی خدمات  تک بہت کم رسائی حاصل کی ہے یا  جنہیں بالکل رسائی حاصل نہیں  ہے ۔   اس آغاز سے  ملک میں  موجودہ بینک برانچوں کی شاخوں سے دوگنی تعداد میں  متعلقہ خدمات  کی فراہمی ممکن ہو سکے گی ۔  فی الحال  1.40 لاکھ بینک کی شاخیں ہیں اور اس طریقے سے   دوگنی تعداد 2.90 لاکھ  سے بھی زیادہ بنتی ہے  ۔ اسی طریقے سے ملک میں دیہی شاخوں کی تعداد  موجودہ 49000 سے بڑھ کر  1.75 لاکھ سے زیادہ ہو جائے گی ۔

          آئی پی پی بی  کے تحت  ویژن  یہ ہے کہ  عام انسان کے لئے زیادہ سے زیادہ قابل رسائی  اور   واجبی لاگت   والی رسائی والا معتبر بینک فراہم کرایا جائے  ، جس کے توسط سے    حکومت کے مالی شمولیت کے ایجنڈے کو فروغ  دیا جائے ۔  اس کے تحت   محکمۂ ڈاک کے وسیع نیٹ ورک کو  بروئے کار لایا جائے گا ، جو ملک کے گوشے گوشے پر احاطہ کرتا ہے اور   300000 سے زائد  ڈاکیے اور گرامین ڈاک سیوک   اِس سے وابستہ  ہیں ۔ اس کے ذریعے آئی پی پی بی     کو  بینکنگ خدمات میں موجود  لاسٹ مائل گیپ  کو پُر کرنے میں مدد ملے گی ۔

          جناب سنہا نے کہا کہ  آغاز والے دن آئی پی پی بی  کی 650 شاخیں اور 3250 رسائی پوائنٹ   ملک بھر میں  مصروفِ عمل ہوں گے ۔ یہ بینک   بچت اور رواں چالو کھاتوں سمیت   مَنی ٹرانسفر ، براہ راست فائدہ منتقلی  ، بل اور  افادی ادائیگیاں  ، صنعتی اور کاروباری ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرے گا ۔ یہ مصنوعات اور متعلقہ خدمات   ملٹی پل چینلوں کے توسط سے   ( کاؤنٹر خدمات  ، مائکرو اے ٹی ایم ، موبائل بینکنگ ایپ  ، ایس ایم ایس اور آئی وی آر ) کی شکل میں فراہم کرائی جائیں گی اور اس کے لئے بینکوں کی جدید ترین ٹیکنا لوجی   پلیٹ فارم کا استعمال کیا جائے گا ۔ ملک کے تمام تر 1.55 لاکھ ڈاک گھروں کو 31 دسمبر ، 2018 ء تک  آئی پی پی بی نظام سے مربوط کر دیا جائے گا ۔

          آئی پی پی بی  نے  محکمۂ ڈاک  کے ساتھ ملک کر ایک مضبوط اور مربوط ماڈل تیار کیا ہے ، جس کے تحت ڈاک گھر بچت بینک کھاتہ داروں  کو آئی پی پی بی کی اضافی خدمات حاصل کرنے کا استحقاق بھی حاصل ہو گا اور وہ اپنے کھاتوں کو مربوط کرکے ایسا کر سکیں گے ۔   اس پہلو پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب اے این نندا  ، سکریٹری محکمۂ ڈاک نے کہا کہ  آئی پی پی بی کھاتہ   محکمہ ڈاک کے صارفین کو  بینکنگ خدمات  کا ایک مکمل مرقع  فراہم کرے گا   ، جس کا انہوں نے  اب تک تجربہ نہیں کیا ہے ۔

          وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ مذکورہ خدمت کا آغاز  اپنے آپ میں ایک بڑی تقریب ہو گی ۔ وزیر اعظم خود بہ نفس نفیس اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے کیونکہ یہ ملک گیر  پیمانے پر شروع کیا جانےو الا کام ہےا ور اس کا اہتمام  تال کٹورہ اسٹیڈیم واقع نئی دلّی میں کیا جائے گا۔ اس کے شانہ بہ شانہ آغاز کی تقاریب  تمام تر 650 برانچوں اور آئی پی پی بی کے  3250  رسائی  پوائنٹس  پر بھی منعقد ہوں گی ۔ مرکزی و ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران  اس موقع پر موجود ہوں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More