16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت کا کہنا ہے کہ پنشن میں کٹوتی کی کوئی تجویز نہیں ہے

Urdu News

نئی دہلی، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی مرکزی وزارت کے محکمہ برائے پنشن وپنشن یافتگان کی فلاح وبہبود کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ موجودہ عالمی وبا کووڈ-19 اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اقتصادی حالات کے تناظر میں بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت پنشن میں کٹوتی/ پنشن روکنے کا ارادہ کر رہی ہے جو کہ پنشن یافتگان کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔

جیسا کہ پہلے بھی اس امر کی وضاحت کی جاچکی ہے  اور اِس کے ذریعے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا جارہا ہے کہ پنشن میں کٹوتی کی کوئی ایسی تجویز نہیں ہے اور نہ ہی حکومت اِس سلسلے میں کوئی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے بلکہ اِس کے برعکس حکومت پنشن یافتگان کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے تئیں پوری طرح عہد بند ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More