20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ہندنے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 16.54 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراک بالکل مفت فراہم کرائی ہیں

Urdu News

حکومت ہند ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر ’جامع حکومت‘ کے نظریہ کے ساتھ کووڈ-19وبائی مرض کے خلاف لڑائی کی قیادت کررہی ہے۔ ٹیکہ کاری، وبائی مرض کی روک تھام اور اس کے انتظام  کے لئے حکومت ہند کی پانچ نکاتی حکمت عملی (ٹیسٹ، ٹریک،علاج اور کووڈ مناسب طرز عمل)کا لازمی جزو ہے۔

کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری  کے تیسرے مرحلے کو  مزید مؤثر اور  روادار بناتے ہوئےاسے ملک بھر میں یکم مئی 2021سے شروع کردیا گیا ہے۔  اس مرحلے کے تحت نئی عمر کےمستحق  افراد کے لئے اندراج کا عمل 28 اپریل سے شروع ہوچکا ہے۔  مستفدین از خود کوون پورٹل (cowin.gov.in) یا آروگیہ سیتو ایپ کے ذریعے اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔

حکومت ہند نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک تقریباً 16.54 کروڑ (16,54,93,410) ٹیکے بالکل مفت مہیا کرائے ہیں۔آج صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کل ٹیکوں میں سے اتلاف شدہ  ٹیکوں سمیت 15,76,32,631 ٹیکے استعمال میں لائے جاچکے ہیں۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس فی الوقت 78 لاکھ سےزیادہ (78,60,779) ٹیکے لگائے جانے کے لئے دستیاب ہیں۔

 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں آئندہ تین دنوں میں مزید56 لاکھ سے زیادہ (56,20,670) ٹیکےدستیاب کرائے جائیں  گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010VLI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NN2E.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TNTO.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004U2J7.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GULD.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More