16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ہند ، حکومت تریپورہ اور نیشنل لبریشن فرنٹ آف ٹویپورہ (این ایل ایف ٹی- ایس ڈی) نے تصفیہ نامے پر دستخط کیے

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند ، حکومت تریپورہ اور سبیر کمار دیب برما کی قیادت والے نیشنل لبریشن فرنٹ آف ٹویپورہ (این ایل ایف ٹی – ایس ڈی) کے ذریعے آج  کو ایک تصفیہ نامے پر دستخط کیے گئے۔

این ایل ایف ٹی کو 1997 سے غیر قانونی سرگرمیوں  کی (روک تھام) قانون کے تحت ممنوعہ قرار دے دیا گیا تھا اور وہ تشدد کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور بین الاقوامی سرحد کے آر پار اپنے کیمپوں سے کارروائیاں کرتا رہا ہے۔این ایل ایف ٹی تشدد  کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے جن میں 317 شورش کی کارروائیاں بھی شامل ہیں جن میں  2005 سے 2015 تک کی مدت کے دوران 28 سکیورٹی اہلکار اور 62 سویلین ہلاک ہوئے ہیں۔ این ایل ایف ٹی کے ساتھ امن مذاکرات 2015 میں شروع کیے گئے تھے اور 2016 سے این ایل ایف ٹی کے ذریعے کوئی تشدد کی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

این ایل ایف ٹی (ایس ڈی)تشدد کا راستہ چھوڑنے ، قومی دھارے میں شامل ہونے اور آئین ہند پر عمل کرنے کے لیے رضامند  ہے۔ وہ ہتھیاروں کے ساتھ اپنے 88 کیڈر سے ہتھیار ڈلوانے کے لیے بھی راضی ہوا ہے۔ ہتھیار ڈالنے والے کیڈر کو امور داخلہ کی وزارت کی سپردگی اور بازآبادکاری کی اسکیم 2018 کے مطابق ہتھیار ڈالنے کے فائدے بھی دیئے جائیں گے۔ تریپورہ کی ریاستی حکومت ہتھیار ڈالنے والے کیڈر کی مکان ، روزگار، تعلیم وغیرہ کے معاملے میں مدد کرے گی۔ حکومت ہند تریپورہ کے قبائلی علاقوں کی اقتصادی ترقی سے متعلق تریپورہ ریاست کی حکومت کی تجاویز پر غور کرے گی۔

تصفیہ نامے پر امور داخلہ کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری (شمال مشرق) جناب ستیندر گرگ، حکومت تریپورہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری  (داخلہ) جناب کمار آلوک اور این ایل ایف ٹی(ایس ڈی) کے جناب سبیر کمار دیب برما اور جناب کاجل دیب  برما نے دستخط کیے۔

بعد میں این ایل ایف ٹی کے نمائندوں نےتصفیہ نامے پر دستخط کرنے کے بعد نئی دلی میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ سے ملاقات کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More