17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے، اوڈیشہ ہنر مندی ترقیات پروجیکٹ کو تقویت پہنچانے کےلئے 85 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کے قرض کے معاہدے پردستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی ۔حکومت ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے اوڈیشہ میں  معیشت حیوانات کے نظام کو بہتر بنانے کی ہنر مندی کی اصلاح اور ایک جدید ترین ہنر مندی ترقیات مرکز کے قیام کے لئے  3دسمبر 2018  کو 85  ملین امریکی ڈالر کے بقدر کے قرض کے معاہدے پردستخط کئے ہیں ۔

 اوڈیشہ ہنر مندی ترقیاتی پروجیکٹ پر ایڈیشنل سکریٹری (فنڈ بینک اور اے ڈی بی ) محکمہ اقتصادیات ، وزارت خزانہ جناب سمیر کمار کھرے  نے دستخط کئے ہیں۔ایڈیشنل سکریٹری موصوف نے یہ دستخط حکومت ہند کی جانب سے کئے ہیں۔دوسری جانب سے اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یعنی انڈیا ریزیڈینٹ مشن میں موجود جناب کینی چی یوکو یاما نے اے ڈی بی کی جانب سے دستخط کئے ہیں        جنا ب کھرے نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ  ریاست کے ٹی وی ای ٹی پروگراموں کی کوالٹی میں اضافہ کرے گا اور انہیں صنعت اور مطالبے سے ہم آہنگ کرے گا اوردرکار تازہ ترین پیشہ ورانہ فوری ہنر مندی  تربیت  فراہم کرے گا اور اس تربیت کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق بنائے گا۔ یہ بھارت بھر میں ابھرتےہوئے شعبوں میں روز گار کی ضروریات کی تکمیل کے لئے کی جانے والی کوششوں میں بھی اپنا تعاون کرے گا۔

یہ پروجیکٹ سنگا پور کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن خدمات (آئی ٹی ای ای ایس ) کے ساتھ بھی رابطہ قائم کرے گا تاکہ اوڈیشہ اسکل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو  اوڈیشہ کی کام کاج کے عمر کی آبادی  کے افراد کو تربیتی پروگراموں  سے روشناس کراسکے اوراس کے لئے ڈبلیو ایس سی کا آغاز کیا جائے ، جو بین الاقوامی پیمانے پرتسلیم  شدہ ہے۔

یہ پروجیکٹ ایک لاکھ 50  ہزارسے زائد افراد کو ترجیحاتی شعبوں میں ہنر مندی کو جلا بخشنے میں مدد دے گا ۔اس کے تحت  مینو فیکچرنگ ، تعمیراتی اوررسمی روزگار کے لئے خدمات کی فراہمی بھی شامل ہے  اور اس کے تحت ڈبلیو ایس سی 13 ہزار کل وقتی طلبا کے لئے 8  ہزار تربیتی کورس مرتب کرے گا۔5000 اساتذہ  اور ایک ہزار رابطہ کاروں کے لئے تربیت کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ یہ اوڈیشہ میں مجموعی معیشت حیوانات کے نظام کے سلسلے میں ہنر مندی بھی فراہم کرے گا اور صنعت کار ی  ، بالیدگی مرکز کے ذریعہ ہنر مندی صلاحیت فراہم کرے گااور مربوط خدمات بھی فراہم کرے گا ۔اس سلسلے میں ایک کرئیر کونسلنگ اور پلیسمنٹ مرکز ایک نصابی ڈیزائن اورترقیات مرکز اور تعلیم وٹکنالوجی کے استعمال کا مرکز بھی قائم کیا جائے گا۔ڈبلیو ایس سی کے یہ تمام اہم امور سرکاری آئی ٹی آئی اداروں کے نیٹ ورک کو تقویت فراہم کریں گے اورپالی ٹیکنک اداروں ، انجنئرنگ کالجو ںاوردیگر نجی ہنرمندی مراکز کی ہنر مندیوں اورصلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔

اے  ڈی بی حکومت جاپان کی جانب سے سرمایہ فراہمی کے تحت   ناداری کے خاتمے کے لئے  جاپان فنڈ سے دو ملین امریکی ڈالر کے بقدر کی تکنیکی امداد  بھی حاصل کرے گا،  جو  اس پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی سرگرمیوں کی صلاحیت کو تقویت پہنچائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More