نئی دلّی، حکومت ہند اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک ( اے ڈی بی ) نے مدھیہ پردیش میں کسانوں کی آمدنی کو دو گنا کرنے کے لئے آبپاشی کے نیٹ ورک اور طریقہ کار کی صلاحیت میں توسیع کیلئے 375 ملین امریکی ڈالر کے ایک قرض کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔
مدھیہ پردیش میں آبپاشی کی صلاحیت کو بہتر بنانے کا پروجیکٹ 125,000 ہیکٹیئر نئی ،اعلیٰ صلاحیت کی حامل ، موسم سے تحفظ کرکے ،پانی کے استعمال کی صلاحیت کو بہتر بناکر ،اور چار سو سے زائد گاؤوں کے 8 لاکھ لوگوں کو مستفید کرے گا ۔
حکومت ہند کی جانب سے جناب سمیر کمار کھرے ، جوائنٹ سیکریٹری (فنڈ بینک اور اے ڈی بی ) ، محکمہ اقتصادی امور ، وزارت خزانہ نے اس قرض معاہدے پر دستخط کئے ۔ اے ڈی بی کی جانب سے جناب سبیاساچی مترا ، ڈپٹی ڈائرکٹر کنٹری ڈائرکٹر ، اے ڈی بی ، انڈیا ریزیڈنٹ مشن نے اس معاہدے پر دستخط کئے ۔ ایک علیحدہ پروجیکٹ معاہدے پر حکومت مدھیہ پردیش کی جانب سے جناب اے کے اُپ منیو ، پروجیکٹ ڈائرکٹر نے دستخط کئے ۔
جناب کھرے نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے حکومت مدھیہ پردیش کی آبپاشی کو توسیع دینے اور جدید کاری ،آبپاشی کی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور پیداوار بڑھانے کی کوششوں میں مدد ملے گی ۔
جناب مترا نے کہا کہ اے ڈی بی فنڈ کا استعمال بڑے پیمانے پر زیادہ پریشر والے اور خود کار سینچائی سسٹم کی صلاحیت سازی کے لئے کیا جائے گا ۔ پروجیکٹ سے ادارہ جاتی اختراعات کے ذریعہ ڈیزائن کرو ، بناؤ اور چلاؤ کے معاہدے پر مبنی طریقہ کار کو متعارف کرانے میں مدد ملے گی ۔
یہ پروجیکٹ دو بڑے آبپاشی نظاموں پراپنی توجہ مرکوز کرے گا ۔ان میں سے ایک ہے : کنڈالیہ سینچائی پروجیکٹ ۔ یہ 125,000 ہیکٹیئر نئے اور اعلیٰ صلاحیت کے حامل اور ماحول سے تحفظ فراہم کرنے والا سینچائی نظام تیار کرے گا ۔ دو بڑے پمپ اسٹیشنوں کے ذریعہ پانی تقسیم کرنے کا نیٹ ورک تیار کیا جائے گا ۔ پروجیکٹ سے کسانوں کو بہت چھوٹی آبپاشی کے ذریعے اونچی قیمت والی فصلیں تیار کرنے میں مدد ملے گی ۔
دوسرے بڑے آبپاشی نظام کے لئے موجودہ سنجے سروور آبپاشی پروجیکٹ ہے اور یہ پروجیکٹ ایک جامع جدید کاری افادی مطالعہ انجام دے گا اور پروجیکٹ کو مزید جامع طریقے سے ڈیزائن کرنے کے لئے دیگر ضروری تیاریاں بھی کرے گا ۔ اے ڈی بی نے یہ عہد کر رکھا ہے کہ ایشیا اور پیسیفک خطے میں غربت و ناداری کے خاتمے کی ہمہ گیر کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے اس سلسلے میں ان علاقوں میں ہمہ گیر لچک دار شمولیت پر مبنی خوش حال صورت حال کا ماحول قائم کیا جائے ۔ 1966 میں قائم اس کے اپنے اراکین کی تعداد 67 ہے جس میں 48 اراکین اسی خطے سے ہیں ۔ 2017 میں اے ڈی بی آپریشن نے 11.9 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سمیت 32.2 بلین امریکی ڈالر سرمایہ کاریاں کی ہیںِ