17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ہند اور وفاقی جمہوریۂ جرمنی کی حکومت کے درمیان امبریلا معاہدہ اور دیگر معاہدہ جات

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند اور وفاقی جمہوریۂ جرمنی کے درمیان گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ امبریلا ایگریمنٹ پر آج یہاں دستخط کئے گئے۔ یہ معاہدہ  انڈو جرمن ڈیولپمنٹ کوآپریشن کے تحت 2016 (II) میں مالی تعاون سے متعلق ہے۔ اس معاہدہ کا مقصد ‘کلائمیٹ فرینڈلی اَربن موبیلٹی III’ کے لئے قرض کی شکل میں دو سو ملین یورو تک کے مالی تعاون اور چار پروجیکٹوں کے لئے گرانٹ کی شکل میں گیارہ ملین یورو کی فراہمی ہے۔

اس معاہدہ پر وفاقی جمہوریۂ جرمنی کی طرف سے وہاں کے سفیر عالی جناب ڈاکٹر مارٹن نے، نے دستخط کئے۔ اس معاہدہ پر حکومت ہند کی طرف سے وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کے جوائنٹ سکریٹری جناب ایس سیلوا کمار نے دستخط کئے۔ معاہدے کے پہلے جزو پر مئی 2017 میں ہی دستخط کئے گئے تھے۔

اس کے علاوہ ہند – جرمن دو فریقی ترقیاتی تعاون کے تحت محکمہ اقتصادی امور اور کے ایف ڈبلیو جرمنی کے درمیان درج ذیل قرضہ جاتی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

(الف) ‘‘کمیونٹی بیسڈ سسٹینیبل فاریسٹ مینجمنٹ – کمپونینٹ I منی پور’’ پروجیکٹ کے لئے پندرہ ملین یورو کے قرض کے لئے کے ایف ڈبلیو، جرمنی کےد رمیان قرضہ جاتی معاہدہ کیا گیا تھا۔ اس پروجیکٹ کا وسیع تر مقصد بالائی واٹر شیڈ (پن دھارا) میں کم ہوتے جنگلوں کی بازیابی، جھوم کھیتی والے غیرمزروعہ علاقوں کی بازیابی، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، آبی وسائل کا تحفظ اور جنگلوں پر منحصر دیہی قبائلی لوگوں کے روزی روزگار کے مواقع کو بہتر بنانا ہے۔

(ب) ‘‘مدھیہ پردیش اَربن سینیٹیشن اینڈ انوائرمنٹ پروگرام’’ پروجیکٹ کے لئے کم شرح سود پر 50 ملین یورو کے قرض اور 2.5 ملین یورو کی گرانٹ کے لئے قرضہ جاتی معاہدہ۔ اس پروجیکٹ کا وسیع تر مقصد مدھیہ پردیش کے منتخب شہروں میں واٹر سپلائی، صفائی ستھرائی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ جیسی سہولتوں کو بہتر بنانا اور مدھیہ پردیش کے منتخب شہروں میں ٹھوس اور سیال کچرے کے بندوبست اور اسے ٹھکانے لگانے کے نظام، سیلاب کے اندیشے کو کم کرنے کے لئے سرفیس ڈرینیج سسٹم کو بہتر بنانا ہے۔

(ج) ‘‘سسٹینیبل اربن انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ اڈیشہ – فیز II’’ پروجیکٹ کے لئے کم شرح سود پر 55 ملین یورو کے قرض اور دو ملین یورو کی گرانٹ کے لئے قرضہ جاتی معاہدہ۔ اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد حکومت کی ترجیحات سے جوڑکر شہری بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔ اس پروجیکٹ کا وسیع تر مقصد اڈیشہ کے شہری بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور لوگوں کو بہتر معیار زندگی دستیاب کرانا ہے۔

(د) ‘‘گرین اِنرجی کوریڈو – انٹرا – اسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم اِن مہاراشٹر’’ پروجیکٹ کے لئے کم شرح سود پر 12 ملین یورو کے قرض کے لئے قرضہ جاتی معاہدہ۔ اس پروجیکٹ کا وسیع تر مقصد قابل تجدید توانائی کے لئے ٹرانسمیشن سسٹم کو درست کرنا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More