14 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ہند نے اب تک ویکسین کے تقریبا 16 کروڑ ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت فراہم کئے ہیں

Urdu News

نئی دہلی: حکومت ہند کووڈ – 19 عالی وبا کے خلاف  لڑائی کی قیادت کر رہی ہے۔ اس  وبا سے لڑنے کی غرض سے  حکومت ہند کی پانچ  نکاتی حکمت عملی میں ٹیکہ کاری  ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔ (ان میں  طبی  جانچ متاثرہ افراد کا پتہ لگانا، علاج معالجہ اور کووڈ  سے متعلق مناسب طور طریقے شامل ہیں)۔

کووڈ – 19  سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے اصلاح شدہ اور تیز  رفتار  حکمت عملی یکم مئی  2021 سے  نافذ ہوگی۔ نئی  مستحق  آبادی کے گروپوں کے لئے اندراج  آج  (28 اپریل)  شام چار بجے سےشروع ہوگا۔ امکانی مستفیدین یا تو  براہ راست  کوون پورٹل (کوون ڈاٹ جی اور  وی ڈاٹ  ان) (cowin.gov.in) پر براست اندراج کراسکتے ہیں یا وہ  آروگیہ  سیتو ایپ کے ذریعہ اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔

حکومت ہند نے اب تک ویکسین کے 16 کروڑ  سے زیادہ ٹیکے ( 159596140)  ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مفت فراہم کرائے ہیں۔ ان میں سے خراب ہوجانے والے ٹیکوں سمیت کل کھیپ 148976248  ٹیکو کی ہوئی ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی  کووڈ کے  ایک کروڑ سے زیادہ ٹیکے دستیاب ہیں جو کہ ابھی مستفیدین کے لگائے جانے ہیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کو  آئندہ  تین روز میں  ویکسین کے 57 لاکھ سے زیادہ (5770000)  ٹیکے ملیں گے۔

حال ہی میں میڈیا بعض ایسی خبریں آئی ہیں جن میں مہاراشٹر کے ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے حوالے سے اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ ریاست میں ویکسین ختم ہوچکی ہیں، جس سے  ریاست میں ٹیکہ کاری مہم  بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

اس بات کی وضاحت کی جارہی  کہ 28 اپریل  2021 (صبح  آٹھ بجے) تک مہاراشٹر  نے  کووڈ  – 19 ویکسین کے 15862740  ٹیکے  وصول کئے ہیں ان میں سے خراب ہوجانے والے ٹیکوں (0.22 فیصد)  سمیت کل کھپت 15356151 ٹیکوں کی ہوئی ہے، باقی  کے 506319 ٹیکے اب بھی ریاستی انتظامیہ کے پاس موجود ہیں جو کہ مستحق آبادی کے گروپوں کو لگائے جانے ہیں۔ اس کے علاوہ کووڈ  ویکسین کے 500000 ٹیکے ، اگلے تین روز میں ریاست  کو فراہم کردئے جانے کے مراحل میں ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D4OT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CEHN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/56PLGE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/880089.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0056XBD.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More