17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ہند نے انڈین ریوینیو سروس (سی اینڈ سی ای) کے 15 سینئرافسروں کو فوری اثر سے جبراً سبکدوش کیا

Urdu News

نئی دہلی، بنیادی ضوابط کے ضابطہ نمبر 56 کے کلاز (جے)کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے عوامی مفاد میں فوری اثر سے 50 سال کی عمر مکمل کرنے پر انڈین ریوینیو سروس(آئی آر ایس)(سی اینڈ سی ای) کے 15 افسروں کو سبکدوش کردیا ہے۔ یہ افسران پرنسپل کمشنر ، کمشنر، ایڈیشنل کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر وغیرہ رینک کے ہیں۔

ان سبھی 15 افسروں کو اپنی    سبکدوشی سے ٹھیک پہلے امکانی طورپر جو تنخواہ اور بھتے ملتے اس کے اعتبار سے تین مہینے کی  تنخواہوں اور بھتوں کی ادائیگی کے مساوی رقم ادا کی جائے گی۔

اس سلسلے میں حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے محکمہ ریوینیو کے سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسیز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی)نے آج فرداً فرداً علیحدہ حکم جاری کیا ہے۔

ان افسروں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

  1. جناب انوپ کمار سریواستو،آئی آر ایس(سی اینڈ سی ای 1984 بیچ)، فی الحال ڈی جی (آڈٹ)، نئی دہلی کے دہلی زونل یونٹ  میں پرنسپل اے ڈی جی کے طورپر تعینات۔
  2. جناب  اتل دکشت ، کمشنر،آئی آر ایس(سی اینڈ سی ای 1988 بیچ)، فی الحال معطل۔
  3. جناب سنسار چند، کمشنر، آئی آر ایس(سی اینڈ سی ای 1986 بیچ)، فی الحال سی ای ایس ٹی  اے ٹی ، کولکاتہ میں کمشنر (اے آر) کے طورپر تعینات۔
  4. جناب گڈالا سری ہرشا، کمشنر ، آئی آر ایس(سی اینڈ سی ای 1990 بیچ)، فی الحال ڈی جی پی ایم ، چنئی میں بطور کمشنر تعینات۔
  5. جناب ونے برج سنگھ، کمشنر، آئی آر ایس(سی اینڈ سی ای 1995 بیچ)،  فی الحال معطل۔
  6. جناب اشوک رتی لال مہیدا، ایڈیشنل کمشنر، آئی آر ایس(سی اینڈ سی ای 1990 بیچ)، فی الحال ڈی جی (سسٹمز)، کولکاتہ میں تعینات۔
  7. جناب ویرندر کمار اگروال، ایڈیشنل کمشنر، آئی آر ایس(سی اینڈ سی ای 1990 بیچ)، ناگپور جی ایس ٹی زون میں تعینات۔
  8. جناب امریش جین، ڈپٹی  کمشنر، آئی آر ایس(سی اینڈ سی ای 1992 بیچ)، دہلی جی ایس ٹی زون میں تعینات۔
  9. جناب                       نلن کمار ، جوائنٹ کمشنر، آئی آر ایس(سی اینڈ سی ای 2005 بیچ)، فی الحال معطل۔
  10. جناب سریندر سنگھ پبانا، اسسٹنٹ کمشنر،آئی آر ایس(سی اینڈ سی ای 2014 بیچ)،  فی الحال معطل۔
  11. جناب سریندر سنگھ بشٹ، آئی آر ایس(سی اینڈ سی ای 2014 بیچ)،  فی الحال بھوبنیشور جی ایس ٹی زون میں اسسٹنٹ کمشنر کے طورپر تعینات۔
  12. جناب ونود کمار سنگا، اسسٹنٹ کمشنر، آئی آر ایس(سی اینڈ سی ای 2014 بیچ)، فی الحال ممبئی کسٹمز زونIII- میں تعینات۔
  13. جناب راجو سیکر، ایڈیشنل کمشنر، آئی آر ایس(سی اینڈ سی ای 1992 بیچ)، فی الحال ویزاگ  جی ایس ٹی زون میں تعینات۔
  14. اشوک کمار اسوال، ڈپٹی کمشنر، آئی آر ایس(سی اینڈ سی ای 2003 بیچ)،فی الحال ڈائریکٹوریٹ آف لاجسٹکس، نئی دہلی میں تعینات۔
  15. محمد الطاف،آئی آر ایس(سی اینڈ سی ای 2009 بیچ)، فی الحال اسسٹنٹ کمشنر(اے آر)، الہ آباد میں تعینات۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More