26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ہند نے اڑان کے تحت چھتیس گڑھ کے تین ہوائی اڈوں کی جدید کاری کیلئے 108 کروڑ روپئے مختص کیے:ہردیپ سنگھ پوری

Urdu News

شہری ہوابازی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ حکومت ہند نے اڑان اسکیم کےتحت  چھتیس گڑھ کے تین ہوائی اڈوں کی جدید کاری اور ترقی کے مقصد سےجگدل پور کے لئے 48 کروڑروپئے (اخراجات 45 کروڑ روپئے) امبیکار پور کے لئے 27 کروڑ روپئے (اخراجات 27 کروڑ روپئے) اور بلاس پور کے 33 کروڑ روپئے (اخراجات 20 کروڑ روپئے مختص کیے ہیں۔ اڑان اسکیم کے تحت آج الائنس ایئر کے ذریعے جگدل پور(چھتیس گڑھ) سے رائے پور (چھتیس گڑھ) اور حیدر آباد (تلنگانہ) کے لئے پروازیں شروع کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ یہ فضائی کنیکٹویٹی اس علاقے کے لوگوں کی امیدوں کو پورا کرے گا اور مقامی معیشت کو رفتار فراہم کریگا۔ اس ورچوول پروگرام میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جناب بھوبیش بگھیل، بستر ضلع کے انچارج وزیر جناب پریم سائی سنگھ، چھتیس گڑھ کے دیہی ترقیات اور صحت کے وزیر جناب ٹی ایس سنگھ دیو، بستر کے ممبر پارلیمنٹ  جناب دیپک ویج نیز دیگر اعلیٰ افسران بھی شامل ہوئے۔ ان معزز شخصیات نے پہلی مرتبہ سفر کررہے مسافروں، جو اڑان اسکیم کے تحت نئے ہوائی روٹ کے افتتاح سے بہت خوش لگ رہے تھے، کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

جناب پوری نے  مزیدبتایا کہ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے رائے پور ہوائی اڈے کی ترقی اور توسیع ، جس میں ٹرمنل کی عمارت کی توسیع بھی شامل ہے، کے لئے لگ بھگ 900 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کامنصوبہ بنایا ہے۔  حال ہی میں شہری ہوابازی کے وزیر نے اڑان-4.0 کے تحت بلاسپور سے بھوپال تک آرسی ایس فلائٹ کے آپریشن، جس کے جلد ہی شروع ہونے کی امید ہے، کے لئے الائنس ایئر کی بولی کو منظوری دی تھی۔

ائیر انڈیا کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی الائنس ایئر کو اڑان-3 بولی کے عمل کے تحت اس روٹ پر آپریشن کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ ایئرلائن یومیہ اڑانوں کا آپریشن کریگی اور اس روٹ پر 72 سیٹوں والے لکزری اے ٹی آر 70 پروازوں کو تعینات کرے گی۔ جگدلپور- رائے پور-  حیدرآباد روٹ کی شروعات ہونے کے ساتھ شہری ہوابازی کی وزارت نے آرسی ایس – اڑان کے تحت کُل 285 روٹوں پر پروازوں کو آپریشن شروع کیا ہے۔

جگدل پور ہوائی بستر میں واقع ہے جو اپنی انوکھی قبائلی ثقافت اور وراثت کے سبب سیاحت کے وسیع ا مکانات والا ایک قبائلی ضلع ہے۔ اس کے علاوہ اس علاقے میں کئی فرنیچر کارخانوں اور چاول ملوں کے موجود ہونے کے سبب جگدلپور ایک تجارتی مرکز بھی ہے۔ نتیجتاً کئی لوگ تجارتی مقاصد کیلئے جگدلپور اور قریبی شہر حیدر آباد کے بیچ اکثر سفر کرتے ہیں۔ ان دونوں شہروں کے درمیان  اڑان شروع ہونے سے سڑک اور ٹرین سفر میں فی الحال لگنے والا 12 گھنٹے کا وقت گھٹ کر 75 منٹ رہ جائے گا۔ لوگ اب جگدلپور سے راجدھانی رائے پور سڑک راستے سے 7 گھنٹے کے سفر کے مقابلے میں صرف 45 منٹ میں پہنچ سکتے ہیں۔

ان روٹوں پر اڑانوں کی شروعات نہ صرف طویل عرصے سے چلی آرہی مانگ کو پورا کرے گی اور نئے منازل  کے درمیان سفر کے اوقات میں کافی کمی لائے گی، بلکہ اس علاقے کی سیاحت کی صلاحیت کو بڑھانے میں بھی مدد کرے گی۔ جگدلپور کو جنگ ارضی  کے طور پر جانا جاتا ہے اور اسے نقل مکانی کرنے والے افراد سپنوں کی سرزمین کا نام دیا جاتا ہے کیوں کہ یہ شہر چترکوٹ  آبشار کے لئے مشہور ہے، جسے ‘ہندوستان کا نیاگرا آبشاروں’ کے لئے بھی جاتا ہے۔ جگدلپور اپنے وائلڈ لائف مندروں، گوفاؤں اور جھیلوں، میوزیموں اور تاریخی یادگاری عمارتوں کے لئے بھی جاتا ہے۔ کچھ وقت پہلے سیاحت کی وزارت نے سیاحوں کی تعداد اور مستقبل کی سیاحتی صلاحیت کی بنیاد پر جگدلپور- تیرتھ گڑھ- چترکوٹ- بارسور- دنتے واڑا- تیررتھ گڑھ سرکٹ کی پہچان ہندوستان کے 45 بڑےسیاحتی مقامات/ سرکٹوں میں سے ایک کے طور پر کی تھی۔

اڑانوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

فلائٹ نمبر

کہاں سے

کہاں تک

پرواز کا وقت

پہنچنے کا وقت

دن

9I 885

حیدر آباد

جگدلپور

9:00

10:25

روزانہ

9I 885

جگدلپور

رائے پور

10:55

12:00

روزانہ

9I 886

رائے پور

جگدلپور

12:30

01:35

روزانہ

9I 886

جگدلپور

حیدرآباد

02:05

02:40

روزانہ

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More