17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ہند نے خوراک سبسڈی کے سلسلے میں نقد منتقلی میں منظم پیش رفت کی ہے

Urdu News

نئی دہلی، صارفین کے امور  خوراک اور سرکاری تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے آج نئی دلی میں فوڈ سیکورٹی  کی نقل منتقلی  کے عمل درآمد سے متعلق  ہیڈ بک کا اجرا کیا۔ یہ ہینڈ بک محکمہ خوراک اور سرکاری تقسیم  (ڈی او ایف پی ڈی )اور ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی ) کے ذریعے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے۔

 یہ کتابچہ فوڈ سبسڈی اسکیم کے تحت نقدمنتقلی   کے نفاذ کے لئے قدم بہ قدم رہنمائی کرتا ہے۔  اور  یہ  فوڈ سبسڈی  کے نقد منتقلی کے  شعبے میں ہندوستان کے ضابطوں ، قانون اور  تجربات اور اس میدان میں ڈبلیو ایف پی کے  تجربات   پر مبنی ہے ۔ صارفین کے امور ، خوراک  اور سرکاری    تقسیم  کے وزیر مملکت جناب سی آر چودھری ، ڈی او ایف پی ڈی  کے سکریٹری جناب روی کانت  اور ڈبلیو ایف پی کے  کنٹری ڈائریکٹر  ڈاکٹر حمید نورو اس موقع پر موجود تھے۔

جناب رام ولاس پاسوان نے کتابچہ کی تیاری کے لئے ڈی او ایف پی ڈی  اور ڈبلیو ایف پی  کی کوششوں کی تعریف کی ۔جناب پاسوان نے امید ظاہر کی کہ تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی جہاں  فوڈ سبسڈی کے لئے کیش ٹرانسفر اسکیم  پر عمل در آمد ہوتا ہے یا اس کی منصوبہ بندی ہوتی ہے ،انکی  رہنمائی کرے گا۔ کیونکہ اس میں کیش ٹرانسفر  کے عمل میں شامل تمام شراکت داروں کی ضرورتیں  ، عمل اور ان کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ جناب پاسوان نے مزید کہا کہ فوڈ سبسڈی اسکیم کے تعلق سے  نقد کی منتقلی   اسکیم کا نفاذ ، فوائد کے براہ راست منتقلی  کو  یقینی بنانے کی اس حکومت کی اہم پہل میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کتابچہ سے  پورے نظام کو اور رقم کی منتقلی کے عمل کو آسانی سے سمجھنے میں مدد ملے گی  جس سے ہندوستان میں فوڈ سیکورٹی کے شعبے میں نقد منتقلی کے عمل کو آسانی سے اور کامیابی کے ساتھ اپنانے  کے  عمل میں   بڑا تعاون  ہوگا۔

 جناب پاسوان نے  اناج  کی تقسیم میں ‘‘اِن کائنڈ’’  میں کے اناج کے نقصان اور ان کی  دوسری جگہ منتقلی کے روک تھام   کے لئے ان کی حکومت کے ذریعے سرکاری نظامی تقسیم کے عمل کی  شروع سے آخر تک کمپیوٹرکاری کے ذریعے   کئے گئے اصلاحی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ۔ اس سلسلے میں انہوں نے خصوصی طور پر  استفادہ کنندگان کی  بایو میٹرک تصدیق  کے لئے راشن کی دکانوں پر نصب ای پی او ایس  آلات کی تفصیل اورالیکٹرانک  لین دین  پر بھی روشنی ڈالی ۔

کتابچہ کے اجرا کے موقع پر ڈبلیو ایف پی کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر حمید نورو  نے کہا کہ یہ یقینی طور پر ملک کے خواب اور توقعات کے مطابق ہے  اور  ڈبلیو ایف پی  حکومت ہند کی اس سلسلے میں  حمایت کرتا ہے ۔ڈبلیو ایف پی  این ایف ایس اے کے نفاظ میں قومی اور ریاستی سطح پر حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور اسے فوڈ سیکورٹی کی کوششوں اور ایس ڈی جی 2  نشانے کے حصول میں حکومت  کا شراکت دار بننے پر فخر ہے۔

فوڈ سیکورٹی کے تعلق سے کیش ٹرانسفر پر فی الحال مرکز کے زیر انتظام علاقوں چنڈی گڑھ ، پڈو چیری اور دادر اور نگر حویلی  کے شہری علاقوں میں عمل درآمد ہو رہا ہے۔ جبکہ کچھ ریاستوں میں اس معاملے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More