17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ہند نے ملک میں دستیاب کیمیائی دواؤں کے معیار کی جانچ کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں: مانسکھ ایل منڈاویا

Urdu News

نئی دہلی، سڑک، ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں ، جہاز رانی اور کیمیا اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت جناب مانسکھ ایل منڈاویا نے آ ج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے ملک میں دستیاب کیمیائی دواؤں کے معیار کی جانچ کے لئے متعدد سخت اقدامات کئے ہیں۔

بھارت میں دستیاب کیمیائی دواؤں کے معیار کی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جناب منڈاویا نے کہا کہ سال 16-2014 میں کرائے گئے کیمیائی دواؤں کے قومی سروے میں 3.01 فی صد دوائین اعلی معیار کی نہیں پائی گئی تھیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ کیمیائی ادویہ کے و ہ نمونے جنہیں اعلی معیار کے نمونے نہیں قرار دیا گیا تھا ان کی جانچ رپورٹیں متعلقہ ریاستی لائسنسنگ اتھارٹیز کو بھیج دی گئی تھیں اور کہا گیا تھا کہ وہ اس معاملہ میں مناسب کارروائی کریں اور جانچ کے لئے اسی طرح کی کیمیائی دواوؤں کے قانونی نمونے لیں۔ ملک میں دستیاب کیمیائی ادویہ کے معیار کی جانچ کے لئے حکومت ہند نے جو سخت اقدامات کئے ہیں وزیر موصوف نے انہیں تفصیل سے بیان کیا۔ یہ تفصیل درج ذیل ہے۔

• کیمیائی ادویہ اور آرائش و زیبائش کے سامان (ترمیمی) ایکٹ 2008 کے تحت کیمیائی ادویہ اور آرائش و زیبائش کے سامان ایکٹ 1940 میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس ایکٹ میں نقلی کیمیائی ادویہ کی مینوفیکچرنگ کے لئے سخت جرمانہ کا التزام ہے۔ اس طرح کے مخصوص جرائم کو غیر ضمانتی قرار دیا گیا ہے۔

• ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ معاملات کے تیز ی سے نمٹارے کے لئے کیمیائی ادویہ اور آرائش و زیبائش کے سامان سےمتعلق ایکٹ کے تحت جرائم پر مقدمہ کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کریں۔ اب تک 22ریاستیں پہلے ہی سے خصوصی عدالتیں قائم کرچکی ہیں۔

• حکومت ہند نے وہسٹل بلوور اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک میں نقلی دواؤں کے نقل و حمل کا پتہ لگانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ نقلی دواؤں کے نقل و حمل کے سلسلہ میں ریگولیٹری اتھارٹیز کو ٹھوس معلومات فراہم کرنے والوں کو مناسب انعام دیا جائے گا۔ اس پالیسی کی تفصیلات سی ڈی ایس سی او کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

• جانچ عملہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس پر نظر رکھیں اور جانچ کے لئے کیمیائی ادویہ کے نمونے لیں اور ملک میں موجود کیمیائی ادویہ کے معیار کا تجزیہ کریں۔

• سینٹرل ڈرگس کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) میں منظور شدہ عہدوں کی تعداد 2008 میں 111 سے بڑھاکر 2017 میں 510 کرد ی گئی ہے۔

• سی ڈی ایس سی او کے تحت سینٹرل ڈرگّس نیشنلسٹ لیبورٹریز کی جانچ کی صلاحیتوں میں مستقل طور پر اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ ملک میں کیمیائی ادویہ کے نمونوں کی تیزی سے جانچ کی جاسکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More