نئی دہلی : اقلیتی امورکے وزیرجناب مختارعباس نقوی نےکہاہے کہ حکومت نے 8اپریل ، 2015کو شروع کی گئی‘‘ مدرایوجنا’’ کے تحت تقریبا ً 9.13 کروڑروپے کے بقدرکے قرضوں کومنظوری دی ہے ۔ عوام الناس ، تاجرو ں ، صنعتوں کے نمائندگان اور سماجی شعبے کے افراد سے آج حیدرآباد میں منعقدہ ‘‘پردھان منتری مدرایوجنا ’’فروغ کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے ، جناب نقوی نے کہاکہ مدرایوجناسے مستفیض ہونے والوں میں تقریبا76فیصد تعداد خواتین کی ہے ۔55فیصد سے زائد مستفیدین کا تعلق درج فہرست ذاتوں /درج فہرست قبیلوں /دیگرپسماندہ طبقات اور اقلیتوں سے ہے ۔
جناب نقوی نے کہاکہ آج دنیا کا تقریباًہرملک اس امرکو تسلیم کرچکاہے کہ بھارت ایک ابھرتی ہوئی اقتصادی قوت ہے ۔آج ، بھارت دنیا بھر میں سرمایہ کاری کے لئے محفوظ اور مضبوط ترین ممالک میں سے ایک ہے ۔ جناب نقوی نے کہاکہ گذشتہ تین برسوں کے دوران ، این ڈی اے حکومت نے بھارت کی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے زبردست اقدامات کئے ہیں ۔ گذشتہ تین برسوں کے دوران ترقی کی شرح ترقی 7 فیصد سے زائد رہی ہے ۔
جناب نقوی نے کہا کہ ‘‘نوٹ بندی’’ کے مثبت نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں ۔ براہ راست منافع منتقلی سے شفافیت آئی ہے ، کیونکہ اب ضرورت مندوں کا پیسہ براہ راست ان کے بینک کھاتے میں پہنچ جاتاہے ۔
جناب نقوی نے ‘‘مدرا یوجنا’’اور دیگرمختلف اسکیموں، مثلاً‘‘اسٹارٹ اپ انڈیا ’’، ‘‘اسینڈاپ انڈیا’’،کے وضاحت بھی کی ۔ ‘‘مدرا ’’اسکیم کے تحت ، مختلف زمروں کے مستحقین کو ‘‘شیشو زمرے ’’میں 50ہزارروپے تک قرض کی فراہمی ، ‘‘کشورزمرے ’’کے تحت 50ہزارسے لے کر5لاکھ روپے تک کے قرض کی فراہمی ‘‘ترون زمرے ’’ کے تحت ،5لاکھ سے 10لاکھ روپے تک قرض کی فراہمی کے متعلق بھی بتایا۔