نئی دہلی۔30؍مارچ۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے ادارے یعنی پٹرولیم پلاننگ اینڈ انالِسس سیل (پی پی ا ے سی) کے ذریعے کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق ،29مارچ 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت بڑھ کر 50.73 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز یعنی28 مارچ 2017 کو اس سےکم یعنی 49.91 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔
ہندوستانی روپے میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ درج ہوا ہے۔29مارچ 2017 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 3295.10 روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز یعنی 28 مارچ 2017 کو اس سے کم یعنی3248.46 روپے فی بیرل کے بقدر رہی تھی۔ د وسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے میں ہندوستانی روپے کی مالیت میں مضبوطی درج ہوئی ہے ۔ 29 مارچ 2017 کو روپیہ ڈالر شرح مبادلہ 64.96 روپے فی ڈالر ہوگئی ۔جو گزشتہ کاروباری روز یعنی 28 مارچ 2017 کو 65.09 روپئے فی بیرل رہی تھی۔
ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کا گوشوارہ درج ذیل ہے:
تفصیلات | اکائی | 29مارچ 2017 کو قیمت (اس سے قبل کا دن یعنی 28 مارچ 2017) | 16مارچ 2017 کو قیمتوں کا پکھواڑہ
(25فروری 2017 سے 13 مارچ 2017 کے دوران) |
خام تیل
(بھارتی باسکیٹ) |
($/bbl) | 50.73 (49.91) | 53.70 |
(Rs/bbl | 3295.10 (3248.46) | 3583.94 | |
شرح مبادلہ | (Rs/$) | 64.96 ( 65.09*) | 66.74 |
*28 مارچ 2017 کے لئے آر بی آئی کے حوالے کی شرح دستیاب نہیں تھی لہٰذا 27 مارچ 2017 کی شرح کو ہی زیرغورلایا گیا ہے۔