نئی دہلی۔جون ۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ تیار کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق 16 جون 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 45.94 امریکی ڈالر فی بیرل ہی رہی ۔ جبکہ 15 جون 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 45.60 امریکی ڈالر فی بیرل تھی ۔
ہندوستانی روپے کے مطابق خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ درج ہوا ہے ۔ 16 جون 2017 کو ہندوستانی روپے کے مطابق خام تیل کی بین الاقوامی قیمت2966.87 روپے فی بیر ل رہی جو پچھلے کاروباری روز یعنی 15 جون 2017 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 2931.34 روپے فی بیرل تھی ۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کی مالیت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی قیمت میں مضبوطی درج ہوئی ہے۔ 16جون 2017 کو روپیہ – ڈالر شرح مبادلہ 64.59 روپے فی ڈالر ہوگئی ، جو پچھلے کاروباری روز یعنی 15 جون 2017 کو 64.28 روپے فی ڈالر تھی۔
پیش ہے ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کا گوشوارہ :
تفصیلات | اکائی | 16جون 2017 کو قیمت
پچھلا کاروباری روز 15جون 2017 |
خام تیل (انڈین باسکٹ) | ($/bbl) | 45.94 (45.60) |
(Rs/bbl) | 2966.87 (2931.34) | |
شرح مبادلہ | (Rs/$) | 64.59 (64.28) |