نئی دہلی، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعےجاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق 6 ستمبر 2017 کو ہندوستانی خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 52.97 امریکی ڈالر فی بیرل رہی ۔ یہ قیمت 5 ستمبر 2017 کی پچھلی قیمت سے زیادہ رہی جو کہ 51.95 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔
جہاں تک روپے کا تعلق ہے، ہندوستانی خام تیل کی قیمت بڑھ کر 6 ستمبر 2017 کو 3401.13 روپے فی بیرل رہی جبکہ 5 ستمبر 2017 کو اس کی قیمت 3330.58 روپے فی بیرل تھی۔ روپیہ 6ستمبر 2017 کو کمزور ہوا اور ایک ڈالر 64.21 فی ڈالر پر بند ہوا جبکہ 5 ستمبر 2017 کو ایک ڈالر کی قیمت 64.12 روپے تھی۔
پیش ہے ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کا گوشوارہ :
تفصیلات | اکائی | یکم ستمبر 2017 کو قیمت
گزشتہ کاروباری روز (31.08.2017) |
خام تیل
(بھارتی باسکٹ) |
($/bbl) | 52.97 (51.95) |
(Rs/bbl) | 3401.03 (3330.58) | |
شرح مبادلہ | (Rs/$) | 64.21 (64.12) |