11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خام تیل کی قیمت میں کمی

Urdu News

نئی دہلی،۔اپریل   ۔پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل ٖپی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پرشائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق  20  اپریل 2017  کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہوکر  51.66  امریکی ڈالر فی  بیرل ہوگئی ،جبکہ پچھلے کاروباری روز 19  اپریل  2017  کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت اس سے زائد یعنی 53.24   ڈالرفی بیرل تھی۔

          ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے ۔ 20  اپریل 2017  کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 3339.11 روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز19 اپریل  2017   کو اس سے قدرے زائد یعنی 3436.26  روپے فی بیرل تھی  ۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں کمزوری  درج ہوئی ہے ۔ 20  اپریل 2017  کو روپیہ – ڈالر شرح مبادلہ  64.64  روپے فی ڈالر  ہوگئی  ، جو  پچھلے کاروباری روز 19  اپریل 2017  کو 64.54 روپے فی ڈالر تھی ۔

پیش ہے ہندوستان میں خا م تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کا گوشوارہ :

تفصیلات اکائی 20اپریل2017 کو قیمت (پچھلے کاروباری روز یعنی 19اپریل2017) 16اپریل2017کو قیمتوں کا پکھواڑہ (30مارچ2017تا11 اپریل2017
خام تیل

(انڈین باسکٹ)

($/bbl)

(Rs/bbl

51.66 (53.24)

3339.11   (3436.26)

52.87

3423.86

شرح مبادلہ (Rs/$) 64.64  (64.54)ٍ 64.76

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More