نئی دہلی،20۔اپریل ۔پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل ٖپی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پرشائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق 19 اپریل 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہوکر 53.24 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی ،جبکہ پچھلے کاروباری روز 18 اپریل 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت اس سے زائد یعنی 53.50 ڈالرفی بیرل تھی۔
ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے ۔ 19 اپریل 2017 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 3436.26 روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 18 اپریل 2017 کو اس سے قدرے زائد یعنی 3454.49 روپے فی بیرل تھی ۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں مضبوطی درج ہوئی ہے ۔ 19 اپریل 2017 کو روپیہ – ڈالر شرح مبادلہ 64.54 روپے فی ڈالر ہوگئی ، جو پچھلے کاروباری روز 18 اپریل 2017 کو 64.57 روپے فی ڈالر تھی ۔
پیش ہے ہندوستان میں خا م تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کا گوشوارہ :
تفصیلات | اکائی | 19اپریل 2017 کو قیمت
پچھلے کاروباری روز 18 اپریل 2017 |
16 اپریل 2017 کو قیمتوں کا پکھواڑہ
30مارچ 2017 سے 11اپریل 2017 تک |
خام تیل
انڈین باسکٹ |
($/bbl) | 53.24 (53.50) | 52.87 |
(Rs/bbl | 3436.26 (3454.49) | 3423.86 | |
شرح مبادلہ | (Rs/$) | 64.54 (64.57) | 64.76 |