21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خریف سیزن 2017-18 کے دوران 134.67 ملین ٹن اناج کی پیداوار کا تخمینہ

Urdu News

لی۔ ؍ستمبر۔ وزارت زراعت ،تعاون اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے ذریعہ خریف سیزن 2017-18 کے لئے اہم خریف فصلوں کی پیداوار کا پہلا پیشگی تخمینہ جاری کیا گیا ہے۔ زیر تبصرہ سیزن کے لئے مختلف فصلوں کی پیداوار کا جائزہ مختلف ریاستوں سے موصولہ معلومات اور دوسرے ذرائع سے دستیاب معلومات کے ساتھ ان کے موازنے پر مبنی ہے۔ سیزن 2017-18 کے لئے جاری کردہ پہلے پیشگی تخمینے کے مطابق مختلف فصلوں کی تخمینا ًپیداوار سال2003-04 سے بعد کے تقابلی تخمینے بھی دیئے گئے ہیں۔

پہلے پیشگی تخمینے کے مطابق خریف سیزن 2017-18 کے دوران اہم فصلوں کی تخمیناً پیداوار حسب ذیل ہے:

 اناج۔ 134.67 ملین ٹین

• چاول۔ 94.48 ملین من

• موٹے اناج۔31.49

• مکئی۔18.73 ملین ٹین

• دال۔8.71ملین ٹن

• طور۔3.99 ملین ٹن

• ارد۔2.53 ملین ٹن

 تلہن۔ 20.68 ملین ٹن

• سویا بین۔ 12.22 ملین ٹین

• مونگ پھلی۔ 6.21 ملین ٹن

• ارنڈی کا بیج۔1.40 ملین ٹین

 کپاس۔32.27 گانٹھیں( فی گانٹھ 170 کلو گرام)

 پٹسن اور کلونجی۔10.33 ملین گانٹھیں( فی گانٹھ 180 کلو گرام)

 گنا۔337.69 ملین ٹن

مانسون سیزن کے دوران ملک میں مجموعی بارش یکم جون سے 06 ستمبر 2017 تک طویل مدتی اوسط( ایل پی اے) کے مقابلے میں 0.5 فیصد رہی ہے۔ لہذا ملک میں برسات کی صورتحال معمول کے مطابق رہی ہے۔ رواں خریف سیزن کے دوران زیادہ ترفصلوں کی تخمیناً پیداوار گزشتہ پانچ برسوں کی معمول کی پیداوار کے مقابلہ میں زائد ہونے کاتخمینہ لگایا گیا ہے۔ پھر بھی ابتدائی تخمینوں پر ریاستوں سے مزید معلومات کے حصول کی بنیاد پر نظر ثانی ہوگی۔

پہلے پیشگی تخمینے کے مطابق2017-18 کے دوران خریف اناج کا تخمینہ 134.67 ملین ٹین لگایاگیا ہے یہ گزشتہ سال چوتھا پیشگی تخمینہ کے 138.52 ملین ٹن کے مقابلہ میں 3.86 ملین ٹن کم ہے۔ پھر بھی گزشتہ پانچ برسوں(2011-12 سے 2015-16 تک) 128.24 ملین ٹن کی اوسط پیداوار کے مقابلہ میں حریف اناج کی پیداوار 6.43 ملین ٹین زائد ہے۔ خریف چاول کی کل پیداوار کا تخمینہ 94.48 ملین ٹن لگایا گیا ہے۔ یہ گزشتہ برس کی 96.39 ملین ٹن کی ریکارڈ پیداوار کے مقابلہ میں 1.91 ملین ٹن کم ہے۔ پھر بھی گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہوئی خریف چاول کی اوسط پیداوار کے مقابلہ میں 2.59 ملین ٹن زائد ہے۔

ملک میں موٹے اناج کی پیداوار میں 2016-17( چوتھے پیشگی تخمینے) کے 32.71 ملین ٹن کے مقابلہ میں 31.49 ملین ٹن کی کمی آئی ہے مکئی کی پیداوار 18.73 ملین ٹین ہونے کی امید ہے جو کہ گزشتہ سال کی ریکارڈ پیداوار کے مقابلے میں معمولی 0.52 ملین ٹن کم ہے۔ پھر بھی یہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہوئی مکئی کی اوسط پیداوار کے مقابلہ میں 2.15 ملین ٹن زائد ہے۔

خریف دالوں کی کل پیداوار کاتخمینہ 8.71 ملین ٹن لگایا گیا ہے۔ جو کہ گزشتہ سال کی 9.42 ملین ٹن کی ریکارڈ پیداوار کے مقابلہ میں 0.72 ملین ٹن کم ہے۔ پھر بھی گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہوئی اوسط پیداوار سے 0.72 ملین ٹن زائد ہے۔

ملک میں خریف تلہنوں کی کل پیداوار کاتخمینہ 20.68 ملین ٹن لگایا گیا ہے جو کہ سال 2016-17 کے دوران ہوئی 22.40 ملین ٹن کی پیداوار کے مقابلہ میں 1.72 ملین ٹن کم ہے۔ پھر بھی گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہوئی اوسط پیداوار سے 0.69 ملین ٹن زیادہ ہے۔

گنے کی پیداوار کاتخمینہ 337.69 ملین ٹن لگایاگیا ہے جو کہ گزشتہ سال کی 306.72 ملین ٹن پیداوار کے مقابلہ میں 30.97 ملین ٹن زیادہ ہے۔ زیادہ علاقوں میں بوائی کے باوجود زیر تبصرہ سیزن کے دوران کپاس کی پیداوار سال 2016-17 کے دوران ہوئی 33.09 ملین ٹن گانٹھوں کے مقابلہ میں 32.27 ملین گانٹھوں کی تخمیناً پیداوار ہوگی۔ پٹسن کی پیداوار کاتخمینہ 10.33 ملین گانٹھیں لگایا گیا ہے جو کہ گزشتہ سال ہوئی 10.60 ملین گانٹھوں کی پیداوار کے مقابلہ میں تھوڑی کم ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More