نئی دہلی، ؍جولائی ؍ ریاستوں سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق، 28 جولائی 2017 تک خریف فصل کی کل بوائی 791.34 لاکھ ہیکٹیئر پر کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ بوائی 765.79 لاکھ ہیکٹیئر پر کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق، دھان کی بوائی 216.23 لاکھ ہیکٹیئر آراضی پر ، دالوں کی بوائی 114.88 لاکھ ہیکٹیئر آراضی پر، موٹے اناج کی بوائی 150.19 لاکھ ہیکٹیئر آراضی پر، گنے کی بوائی 49.15 لاکھ ہیکٹیئر آراضی پر اور کپاس کی بوائی 115.55 لاکھ ہیکٹیئر آراضی پر کی گئی ہے۔
اب تک جتنے رقبے پر بوائی کی گئی ہے اور گزشتہ سال اسی مدت میں جتنے رقبہ پر بوائی کی گئی تھی، اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
لاکھ ہیکٹیئر
فصل | 18-2017 میں بوائی کا رقبہ | 17-2016 میں بوائی کا رقبہ |
دھان | 216.23 | 211.20 |
دالیں | 114.88 | 107.44 |
موٹے اناج | 150.19 | 145.40 |
تلہن | 142.31 | 156.65 |
گنا | 49.15 | 45.22 |
جوٹ اور میسٹا | 7.03 | 7.55 |
کپاس | 111.55 | 92.33 |
میزان | 791.34 | 765.79 |