نئی دہلی، ریاستوں سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق 4 اگست 2017 کو خریف فصل کی کل بوائی 878.23 لاکھ ہیکٹیئر رقبہ میں کی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ بوائی 855.85 لاکھ ہیکٹیئر اراضی پر کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق دھان کی بوائی 280.03 لاکھ ہیکٹیئر اراضی پر ، دالوں کی بوائی 121.28 لاکھ ہیکٹیئر اراضی پر ، موٹے اناج کی بوائی 156.95 لاکھ ہیکیٹئر اراضی پر ، گنے کی بوائی 49.71 لاکھ ہیکیٹئر اراضی پر اور کپاس کی بوائی 114.34 لاکھ ہیکیٹئر اراضی پر کی گئی ہے۔
اب تک جتنے رقبے پر بوائی کی جاچکی ہے اور گزشتہ سال اسی مدت میں جتنے رقبے پر بوائی کی گئی تھی اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
لاکھ ہیکٹیئر
فصل | میں بوائی کا رقبہ 2017-18 | بوائی کا رقبہ میں 2016-17 |
چاول | 280.03 | 266.93 |
دالیں | 121.28 | 116.95 |
موٹے اناج | 156.95 | 156.81 |
تلہن | 148.88 | 165.49 |
گنا | 49.71 | 45.64 |
جوٹ اور میستا | 7.04 | 7.55 |
کپاس | 114.34 | 96.48 |
میزان | 878.23 | 855.85 |