19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خریف کے سیزن کے دوران فرٹیلائزرز کی بلا روک ٹوک سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے گوڑا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ فرٹیلائزر کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ

Urdu News

نئی دہلی، خریف کی بوائی کے سیزن کے دوران  کسانوں کو فرٹیلائزرز کی خاطر خواہ سپلائی کو یقینی بنانے کےلئے  کیمیکل اور فرٹیلائزرز کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے   آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ   فرٹیلائزر انڈسٹری کے  تمام متعلقین کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر گوڑا نے کہا کہ  میں  کورونا وبا کے برے اثرات کو محدود رکھنے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون  کے لئے  یہاں موجود  صنعت کے تمام لیڈروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اس بحران  اور اس کے نتیجتاً لاک ڈاؤن نے  کئی چیلنج پیدا کئے ہیں، جن سے ملک بھر میں  فرٹیلائزرز کی دستیابی پر  برا اثر پڑ سکتا تھا۔ خوش قسمتی سے  ہم سبھی اسی موقع پر  آگے آئے  اور  ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ  حریف کی آنے والی فصل کےلئے  فرٹیلائزر کی دستیابی آسان رہے۔

مرکزی وزیر نے ہم سبھی جانتے ہیں کہ خریف کا سیزن شروع ہوچکا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں کسانوں نے  اپنی کھیتی کے کام شروع کردیئے  ہیں۔ اس کے علاوہ  اس سال  اچھا مانسون ہوسکتا ہے۔ اس لئے  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال بھی  فرٹیلائزر کے لئے مانگ  گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ خریف کے سیزن کے دوران  یوریا کی مانگ تخمیناً 170 لاکھ ایم ٹی  ہے جبکہ  پروڈکشن  تقریباً 133 لاکھ ایم ٹی کا ہے۔ اس فرق کودرآمدات کے ذریعہ  دور کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں دو عالمی ٹینڈر پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں اور محکمہ  ملک بھر کے کسانوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے  یوریا کی درآمدات جاری رکھے گا۔

 فرٹیلائزرز کے محکمے  کے افسروں کی کوششون کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن  کے دوران  انہوں نے دن رات اور ریاستی حکومتوں اور ریلوے کی وزارت اور وزارت داخلہ کے ساتھ تال میل برقرار رکھتے ہوئے کام کیا تاکہ  فرٹیلائزرز کی یونٹوں کو  کچے مال ، اسٹاف اور  فرٹیلائزرز  کو لانے لے جانے میں  رکاوٹوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔فرٹیلائزر کی سبسڈی کے بارے میں جناب گوڑا نے کہا کہ  محکمے نے  پی اینڈ کے فرٹیلائزرز کے لئے  ٹیوٹری اینٹ پر مبنی سبسڈی مقرر کئے جانے  کے لئے ضروری  منظوری فراہم کرانے میں تیزی سے کام کیا ہے۔ اس کے بغیر سبسڈی کا حساب کتاب لگایا جاتا  جس سے  سبسڈی کا حساب لگانے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی اور اس کا  پروڈکشن پر برا اثر پڑسکتا  تھا۔

جناب گوڑا نے  یقین دہانی کرائی کہ ان کی وزارت  مجموعی طور پر صنعت کو درپیش عام مشکلات  کو دور کرنے کےلئے  تمام ضروری کارروائیاں کرے گی۔ کمپنی افسروں نے  پیش آنے والی دشواریوں  سے روشناس کرایا۔

وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویا نے  فرٹیلائزر کو لانے لے جانے کے لئے  ساحلی جہاز رانی اور  بندرگاہوں پر  فرٹیلائزر  صنعتوں کو درپیش  مسائل پر بات چیت کی۔

فرٹیلائزرز کے محکمے کے سکریٹری  جناب چھبیلیندر راہل نے  کو لانے لے جانے کے معاملے میں  ریلوے کی وزارت ، ریاستی حکومتوں اور دیگر ایجنسیوں سے کووڈ کے دوران  تال میل  کے سلسلے میں محکمے کے افسران کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔

سرکاری شعبے کے مختلف اداروں، کو آپریٹیو اور فرٹیلائزرز کمپنیوں کے سی ایم ڈی/ ایم  ڈی، ڈی جی ایف اے آئی اور وزارت کے سینئر افسر بھی  اس کانفرنس میٹنگ میں موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More