19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خزانے اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایم سی اے 21 ، ورژن 3.0 کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دلّی: خزانے اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت  جناب انوراگ سنگھ  ٹھاکر نے   آج یہاں ایک ورچوول  تقریب میں   کارپوریٹ امور کی وزارت  ( ایم سی اے ) کے ایم سی اے 21 ورژن 3.0 ( وی 3.0 ) کے پہلے مرحلے  کا آغاز کیا ، جو   نئی  تجدید شدہ ویب سائٹ   ، ایم سی اے کے افسران کے لئے  نئی ای  میل خدمات   اور دو نئے  ماڈیول ، ای – بُک  اور ای کنسلٹیشن  کا اجراء کیا ۔  ورچوول تقریب میں   ایم سی اے  کے سکریٹری   جناب راجیش  ورما اور  دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

image0012W5Y.jpg

         تقریب کے  دوران جناب ٹھاکر نے کہا کہ  بھارت کے  ایک اقتصادی  قوت   بننے   کے وزیر اعظم  کے خواب  کو پورا کرنے کے لئے ضروری ہے  کہ نہ صرف اقتصادی سرگرمیوں  کی رفتار میں اضافہ کیا جائے  ، بلکہ ہمارے تمام  ساجھیداروں  ، تمام کاروباری اور  کارپوریٹ اکائیوں   کی یقین دہانی کرائی جانی چاہیئے کہ حکومتِ ہند ایک دوست  اور   اہم  ساجھیدار ہے ۔

         جناب ٹھاکر نے کہا کہ  جدید بنائی گئی ویب سائٹ  استعمال کرنے والوں  کے لئے زیادہ  آسان ہوگی  ، ای – بُک    ، جدید قوانین  تک آسان رسائی  فراہم کرے گی اور  قانون میں تاریخی تبدیلی کا بھی  پتہ بتائے گی ۔

ای – کنسلٹیشن ماڈیول مندرجہ ذیل سہولت فراہم کرے گا :

  • ایم سی اے کے  ذریعے  وقتاً فوقتاً  نئے قوانین  پیش کئے جانے اور قوانیں میں  مجوزہ  ترمیمات پر عوام سے صلاح و مشورہ   ۔
  • تیزی سے پالیسی فیصلے  کرنے کی خاطر عوامی رائے / ردّ عمل ، جو  مختلف فریقوں سے حاصل ہوئے ہیں   ، اُن کے مرتب کرنے  ، علیحدہ علیحدہ کرنےا ور زمرہ بندی میں  مصنوعی ذہانت   کا استعمال کرتے ہوئے  تجزیاتی رپورٹ مرتب کرنا ۔
  • ایم سی اے کے عہدیداروں کے لئے نئی ای میل خدمات   ، انہیں  جدید خصوصیات   فراہم کرے گی اور وہ  اندرونی  اور بیرونی فریقوں کے ساتھ با صلاحیت اور منظم   مواصلات   کرسکیں گے ۔

جناب ورما نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی اے 21 وی 3.0 اٹیچمنٹ  کی ضروریات کو کم کرے گی  ۔ فارم کو  ویب پر  مبنی  بنائے گی اور پہلے سے پُر کرنے کے نظام کے ساتھ مستحکم کرے گی ۔  جناب ورما نے کہا کہ   ایم سی اے 21 وی 3.0 کے ذریعے  اعداد و شمار کا تجزیہ  کارپوریٹ  عمل در آمد کے کلچر کو نئے معنی  فراہم کرے گا  اور   کارپوریٹ کے  ریگولیٹری  اور حکمرانی کے نظام میں   زیادہ اعتماد  اور بھروسہ پیدا کرے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More