15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خصوصی سوچھتا مہم 2.0 نے دھنباد کے ایک صدی سے زیادہ پرانی ڈی جی ایم ایس عمارت میں رنگ بھر دیا

Urdu News

دھنباد میں  کانوں کے تحفظ سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایم ایس) عمارت تقریباً 114 سال پرانی ہے اور یہ دھنباد کی سب سے پرانی وراثت عمارتوں میں سے ایک ہے۔ عمارت کو باقاعدہ ہاؤس کیپنگ اور رکھ رکھاؤ  کے ذریعہ  اپنی اصل شکل میں برقرار رکھا جا رہا ہے۔ اس خصوصی مہم کے دوران ڈی جی ایم ایس، آفس میں 100 سال سے زیادہ  پرانے ریکارڈ روم پر خصوصی توجہ دی گئی کیونکہ اس میں سال 1885 تک کی پرانی فائلوں کی محفوظ  کسٹڈی تھی۔

خصوصی مہم  2.0 کے تحت ڈی جی ایم ایس کے ایگزامنیشن ونگ میں ڈیجی ٹائزیشن کی پہل کی جا رہی ہے۔ اس پہل کے پہلے مرحلے کے دوران سال 2014 تک کے ریکارڈ کا ڈیجیٹائزیشن کیا گیا ہے اور باقی کو ڈیجیٹل کئے جانے  کا عمل جاری ہے۔ اس مہم کے دوران ڈی جی ایم ایس کے مختلف دفاتر میں بیکار پڑی  چیزوں کو نمٹانے سے 2,22,501.00 روپے کا محصول حاصل کیا گیا ہے اور فائلوں کو پھر سے ترتیب  اور فہرست سازی کے ذریعہ تقریباً 110 مربع فٹ کی جگہ خالی کی گئی ۔ حکومت ہند کی کاروبار میں آسانی کی پالیسی کے مطابق اس مہم کے دوران پانچ ضابطوں میں رعایت دی  گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z23F.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UPFP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LZS2.jpg

ڈی جی ایم ایس کی رہنمائی میں، کان کنی کے مختلف شعبوں سے متعلق کام کاج کے معیاری طور طریقوں (ایس او پیز) جیسے کوئلے کی آگ سے نمٹنے کے لیے اپنایا گیا طریقہ کار، مین رائڈنگ سسٹم (زیر زمین کان مزدوروں کی تھکان روکنے کے لیے)، ماحولیات کے تحفظ سے متعلق پہل  (جیسے پارکوں  کی ترقی،  بنجر زمین/ اووربرڈن پر  پودوں کی مختلف اقسام  کو شامل کرنا) کان کنی  کی کمپنیوں کے ذریعہ نافذ کیے گئے تھے ۔ کانوں میں حادثات کی تعداد میں خاطرخواہ  کمی آئی ہے۔ سال 2022 میں اموات کی شرح کم ہو کر تقریباً 0.15 ہوگئی۔ تنظیم مزدوروں کو صفر نقصان کے ہدف کے حصول کے لئے کام کر رہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More