نئی دہلی۔ اگست؛ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے گریڈ سے جڑے شمسیپی وی پاور پروجیکٹوں سے بجلی کے حصول کے لیے ٹیرف پر مبنی مقابلہ جاتی بولی کے عمل سے متعلق ضابطے جاری کیے ہیں۔ حکومت نے ان ضابطوں کو 3 اگست 2017 کوhttp://mnre.gov.in/file-manager/UserFiles/Guidelines_for_Tariff_Based_Competitive_Bidding_Process.pdf ) پر نوٹیفائی کیا ہے۔
یہ ضابطے مقابلہ جاتی بولی کے ذریعے 5 میگاواٹ یا اس سے زیادہ کے سائز والے حاصل کنندہ کے ذریعہ بجلی کے طویل مدتی حصول کے لیے بجلی کے قانون 2013 کے سیکشن 63 کے التزامات کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔