12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خلیج بنگا ل /شمالی بحر ہند میں بحری مشق مالابارشروع

Urdu News

نئی دہلی،۔جولائی   ۔ہندوستان ، امریکہ اور جاپان کے درمیان بحری تعاون  حال کے دنوں میں  تینوں جمہوری ملکو ں کے درمیا ن مضبوط اوربھروسے مند مراسم کی شکل میں ابھر کرسامنے آیا ہے ۔ 1992  میں  شروع ہونے والی ہند –امریکہ جاپان مشترکہ بحری مشقوں  میں  امکانات      اورشرکت  ایک ہمہ جہت  مشق کی صورت میں  جاپان کی بحری خود دفاعی فوج  (جے ایم ایس ڈی ایف ) کی شراکتداری کے ساتھ ابھر کرسامنے آئی ہے۔

          مالابار 17  کا 21  واں دور  10 سے 17  جولائی 2017  تک خلیج بنگال میں   جاری رہے گا۔  اس بحری مشق کا مقصد مذکورہ بالا تینوں مشقوں کی  بحریاؤں    کے درمیان  مشترکہ عمل کے امکانات  اور  بحری سلامتی   اقدامات  میں  مشترکہ مفاہمت   میں اضافہ ہوگا۔  مالابار -17  کے امکانات میں     چنئی میں   10 سے 13 جولائی 2017 تک بحری مرحلے کے پیشہ ورانہ   مذاکرات   اور 14سے 17  جولائی  2017  کے دوران بحری مرحلے میں     عملی سرگرمیاں  شامل ہیں۔اس سال ان مشقوں میں   طیارہ بردار  بحری جہازوں  کی سرگرمیاں   ،  ہوائی دفاع  ،آبدوز مخالف  جنگی امور (اے ایس ڈبلیو )  سطح سمندر پر جنگ   ، جہاز کی عرشے پر تلاشی اور برآمدگی (بی بی ایس ایس  ) ،تلاش اورراحت   ،مشترکہ اور  حکمتی اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔  علاوہ ازیں  تینوں ملکوںکی بحری تنظیموں کے افسران   15  جولائی 2017  کو  بذریعہ طیارہ بحری جہازوں پر پہنچائے جائیں گے ۔

          ان مشترکہ بحری مشقوںمیں ہندوستان کی نمائندگی  طیارہ بردار بحری جہاز  آئی این ایس وکرما دتیہ کے ذریعہ کی جائے گی ، جس میں اس کے ائیر ونگ ،  گائڈیڈ میزائل ڈسٹوائر      شامل ہوں گے ۔   علاوہ ازیں  دیسی شوالک  اور سہیادری  اور اے ایس ڈبلیو کارویٹ   کمورٹا میزائل   ،  کارویٹس کورا اور کرپان    اور   ایک سندھوگھوش کے درجے کی آبدوز   ، فلیٹ ٹینکر آئی این ایس جیوتی اور  لانگ رینج میری ٹائم  ،پٹرول ائیر کرافٹ پی -81   بھی ان مشقوں میں شامل ہوں گے۔

           ان سہ فریقی بحری مشقوں میں امریکہ کی نمائندگی   نمٹس کیریئر اسٹرائک گروپ  اور امریکہ کے ساتویں بیڑ ے کے دیگر یونٹ کریں گے اور امریکی بحریہ کی فوج نے  نمٹس کلاس   کے طیارہ بردار  اور اس کی ہوائی شاخ  ٹائی کون ڈیروگا  کےدرجے کا  بحری جہاز   پرنسٹن  ،  ارلیغ    برک کے درجے کا   ڈسٹوائر کڈ  ،ہاورڈ  اور شوپ   انٹیگرل ہیلی کاپٹروں کے ساتھ شامل ہوں گے۔ ان مشقوں کے دوران   ہندوستای بحریہ اور امریکی بحریہ   کے خصوصی دستوں    اور دھماکہ خیز  اسلحہ   کو ٹھکانے لگانے والی ٹیمیں  بھی  حصہ لیں گی۔    علاوہ ازیں  وشاکھا پٹنم میں  ہندوستانی بحریہ کے  مارکوس ٹریننگ بیس     آئی این ایس         کرن میں     یہ اسلحہ شکن ٹیمیں  خصوصی مشق کریں گی۔  جبکہ جیپنیز میری ٹائم ڈیفینس فورس   (جے ایم ایس ڈی ایف ) کی نمائندگی جاپانی بحری جہاز جے ایس ایزومو    ، ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز  ایس ایچ  60  کے   ہیلی کاپٹرز   اور 60  کے انٹگرل ہیلی کاپٹروں کے ساتھ میزائل ڈسٹرائر   جے ایس سرز نامی   کے ذریعہ کی جائے گی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More