نئیدہلی، گزشتہ شام یعنی 16 مئی کی شام خلیج عدن پر بنا ہوا کا دباؤ شمال مغرب کی سمت بڑھتے ہوئے صبح تک گہرے ہوائی دباؤ کی شکل اختیا کرگیا جس کے نتیجے میں اس نے 17 مئی 2018 کو ہندوستانی وقت کے حساب سے صبح ساڑھےآٹھ بجے خَلیج عدن پر گردابی سمندری طوفان ساگر کی شکل اختیار کرلی تھی ۔امکان ہے کہ اگلے بارہ گھنٹے کے دوران اس طوفان کی شدت میں ہلکا پھلکا اضافہ ہوگا اس کے ساتھ ہی اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران اس کے جنوب مغرب کی سمت میں اوربعدکے 24 گھنٹوں کے دوران جنوب مغرب کی سمت میں اس کے آگے بڑھنے ا مکان ہے ۔
وقت اورتاریخ (ہندوستان کے حساب سے) |
نوعیت عرض البلد شمال /طول البلد مشرق |
زیادہ سے زیادہ ہمہ گیرسطح ہواکی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ) |
گردابی اضطراب کی نوعیت |
17/0830 |
13.2/48.7 |
ہوا کی رفتا میں اضافہ65-75سے85تک |
گردابی طوفان |
17/1130 |
13.2/48.5 |
ہوا کی رفتا میں اضافہ65-75سے85تک |
گردابی طوفان |
17/1730 |
13.0/47.6 |
70-80 سے 90تک اضافہ |
گردابی طوفان |
17/2330 |
12.8/47.0 |
70-80 سے 90تک اضافہ |
گردابی طوفان |
18/0530 |
12.7/46.5 |
55-65 سے 75تک اضافہ |
ہوا کا شدید دباؤ |
18/1730 |
12.5/45.2 |
45-55 سے 65تک اضافہ |
ہوا کا دباؤ |
انتباہ :
تیز رفتار ہواؤں کا امکان جن کی رفتار 65-75 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 85 کلومیٹر ہونے کا امکان ہے۔ یہ ہوائیں خلیج عدن اور اس سے متصل مغرب وسطی نیز بحر عرب کے جنوب مغربی علاقے تک اگلے 24 گھنٹو ں میں پھیل سکتی ہیں اور بعد ازاں ان کی رفتار میں تدریجاََ کمی آسکتی ہے۔
سمندر کے حالات :
خلیج عدن اوراس سے متصل اور مغر ب وسطی اوربحرعرب کے جنوب وسطی علاقو ں تک سمندر کے حالات میں اچھال کی کیفیت قائم رہے گی ۔ یہ کیفیت اگلے 24 گھنٹو ں تک قائم رہے گی۔
ماہی گیروں کے لئے انتباہ :
ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران جنوب مغربی اور مغرب وسطی خلیج عدن سے متصل علاقوں میں نہ جائیں۔