17.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

’خواتین، بدلاؤ کی کسوٹی ہیں‘: مرکزی وزیر داخلہ

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہمارے سماج میں خواتین بدلاؤ کی کسوٹی ہیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے یہ بات آج یہاں فیڈیرشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کے ذریعہ منعقدہ تقریب میں ینگ ویمن اچیورس ایوارڈس 18۔2017 تقسم کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہی۔  وزیر موصوف نے کہا کہ کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا ہے اگرچہ اس کی آدھی آبادی کے ساتھ غیر مساوات برتی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ مل کے روپ میں ابھرتی ہوئے کوئی نہیں روک سکتا ہے جبکہ اس کے ملک کی خواتین اتنی زیادہ باصلاحیت، ہنرمند اور اہل ورک فورس کی شکل میں موجود ہیں۔

پولیس فورس میں خواتین کے لئے 33 فیصد ریزرویشن کی بات کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سی اے پی ایف میں ان کی تعداد اب کافی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ خواتین کو صنعت کاری کی جانب راغب کرنے کے لئے حکومت نے متعدد موثر ڈھانچہ جاری اور عملی (پروسیجرل) تبدیلیاں کی ہیں۔ جناب راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ حکومت نے خواتین، دلتوں، پسماندہ اور اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کی خواتین کے لئے زیادہ تر اداروں کو مالی امداد فراہم کی ہے تاکہ انہیں قرض فراہم کئے جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بااختیار اور مستحکم خواتین کے ساتھ 5 سال میں ایک نیا بھارت ابھرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More