16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین اور بچوں کی ترقی سے متعلق وزارت نے غیر مقیم ہندستانیوں کے ازدواجی تنازعات کے بارے میں ایک اور لک آؤٹ سرکلر جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی، مربوط نوڈل ایجنسی (آئی این اے)  نے  جس کی صدارت خواتین   اور بچوں کی ترقی سے متعلق ترقی کے محکمے نے کی ایک اور   لک آؤٹ سرکلر   (ایل او سی)  جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 آئی این اے    نے یہ سفارش کی ہے کہ  متعلقہ شخص کا پاسپورٹ،   پاسپورٹ ایکٹ کے  ضابطوں کے تحت  ضبط /منسوخ کردیا جائے۔

پچھلے مہینے وزارت نے   غیر مقیم ہندستانیوں کے ازدواجی تنازعات کے سلسلہ میں   وصول ہونے والی  شکایتوں کا جائزہ لینے کے بعد  پانچ ایل او سیز   جاری کئے تھے۔

فوجداری معاملات میں   جس میں   غیر مقیم ہندستانی ملوث ہیں ،   آئی این اے    قابل دست اندازی پولیس   جرائم کے لئے    ایل او سی جاری کرسکتا ہے   ۔ یہ اس وقت ہوگا جب   بیرون ملک رہنے والا شوہر   جان بوجھ کر   گرفتاری سے بچ رہا ہو یا  ناقابل ضمانت     وارنٹ کے باوجود یا مقدمے  یا گرفتاری سے  بچنے کے لئے ا س کا ملک چھوڑنے کا امکان ہو یا متعلقہ  عدالت میں حاضر نہ ہورہا ہو۔   این سی ڈبلیو   کی طرف سے   کیس کا  جائزہ لئےجانے کے بعد  ایل او سی  جاری کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More