نئی دہلی، جولائی 2018، خواتین اور بہبود اطفال کے سکریٹری کی زیر صدارت آج منعقد ایک میٹنگ میں مربوط نوڈل ایجنسی (آئی این اے) نے ایک مزید لک آؤٹ سرکولر (ایل او سی) جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت نے این آرآئی ازدواجی تنازعات کے سلسلے میں موصول شکایتوں کی جانچ کے بعد پہلے ہی اس سال اپریل سے چھ ایل او سی جاری کئے ہیں۔
آئی این اے، این آر آئی ازدواجی تنازعات سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے مستقل طور پر میٹنگ کرتی ہے۔ این آر آئی سے جڑے فوجداری معاملات میں آئی این اے قابل دست اندازی پولیس جرائم میں ایک ایسی صورتحال میں ایل او سی جاری کرسکتی ہے جبکہ سمندر پار شوہر غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود جان بوجھ کر گرفتاری سے بچ رہا ہو یا پھر ٹرائل کورٹ میں حاضر نہیں ہورہا ہویا پھر یہ امکان ہو کہ وہ ٹرائل یا گرفتاری سے بچنے کے لئے ملک چھوڑ دے گا۔ این سی ڈبلیو کے ذریعہ معاملے کی جانچ کے بعد ایل او سی جاری کیا جائے گا۔