19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین پائلٹ پر مشتمل عملے کی جانب سے پیرالل ٹیکسی ٹریک آپریشن

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستانی فضائیہ کے لئے پہلی بار مغربی ایئرکمان کے اسکوارڈرن ’اوٹرس‘ نے ڈورنیئر 228 طیارے میں کامیابی کے ساتھ پیرالل ٹیکسی ٹریک آپریشن انجام دیا۔ اس اسکوارڈرن کا عملہ پوری طرح سے خواتین پائلٹ پر مشتمل تھا۔ پائلٹ اسکوارڈرن لیڈر کمل جیت کور اور ان کی ساتھی پائلٹ اسکوارڈرن لیڈر راکھی بھنڈاری نے کامیابی کے ساتھ سرسہ میں پیرالل ٹیکسی ٹریک پر طیارے کو اڑایا اور پھر اسے اتارا۔ یہ کارنامہ ایرو انڈیا 2019 کے تھیم (موضوع) کو اجاگر کرتا ہے۔ ایروانڈیا 2019 کا اہتمام 23 فروری کو ہوگا، جس میں شہری ہوابازی کے سیکٹر میں خواتین کی حصولیابی دکھائی جاتی ہے۔

پیرا لل ٹیکسی ٹریک آپریشن رکاوٹ سے پاک آپریشن کے لئے چلائی جاتی ہے۔ جب دشمن  کی کارروائی یا کسی دیگر وجہ سے رن وے فراہم نہیں ہوتا۔

پیرا لل ٹیکسی ٹریک آپریشن ایک چیلنجنگ کام ہے، کیونکہ پائلٹ کو ٹیکسی ٹریک سے ہی طیارے کی اڑان بھرنی ہوتی ہے اور طیارے کو ٹیکسی ٹریک پر ہی اتارنا پڑتا ہے۔ یہ ٹریک رن وے کی بہ نسبت کم چوڑا ہوتا ہے۔ طیارے کے اڑان بھرنے اور اترنے کا وقت کافی نازک ہوتا ہے، کیونکہ کسی بھی وقت چوک ہوتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More