17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین کیلئے ہیلتھ کارڈ

Health Cards for Women
Urdu News

نئی دہلی، ؍جولائی ؍ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے مشترکہ طورپر ماں اور بچے کے تحفظ سے متعلق ایک کارڈ تیار کیا ہے، جس میں حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کی غرض سے پیدائش سے پہلے، حمل کے دوران اور پیدائش کےبعد ان کےتمام حالات اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات کا اندراج ہوگا۔ ان معلومات میں اسپتال جانےکیلئے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت، اسپتال میں ولادت، گھرپرولادت کی صورت میں کیس کی تیاری، نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال، اسے ٹیکےلگانےاور تین سال کی عمر تک مختلف مراحل میں بچے کی نشونما کا جائزہ لینا جیسی معلومات شامل ہیں۔

ہرحاملہ خاتون کو کسی سرکاری اسپتال میں رجسٹریشن کراتے وقت ماں اور بچے کے تحفظ سے متعلق کارڈ دیا جائےگا۔ان کارڈس کوچھاپنے کیلئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو سالانہ منصوبے کےتحت فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کےوزیرمملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے یہ بات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More