نئی دہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خواتین کی 100 میٹر دوڑ میں فائنل مقابلہ جیتنے پر دوتی چند کو مبارکباددی ہے۔ انہو ں نے اس ایوینٹ میں سونے کاتمغہ جیتا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ’’ یہ ایک غیر معمولی ایتھیلیٹ کا غیر معمولی کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی 100 میٹر فائنل دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتنے پردوتی چند کو مبارکباددیتا ہوں ،جنہوں نے سخت محنت اور لگن کے بعد یہ تمغہ جیتا ہے اور جس کی وہ مستحق بھی ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ دوتی چند نے سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔‘‘