9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین کے لیے خصوصی تقرری مہم چلانے کی سی اے پی ایف کو راج ناتھ سنگھ کی ہدایت

Urdu News

نئیدہلی۔؛ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) سے خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کا ہدف حاصل کرنے کی غرض سے خواتین کے لیے خصوصی تقرری مہم شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ سی آئی ایس ایف کے 49ویں یوم تاسیس کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مذکورہ فورس سے تیار رہنے اور اپنے سائبر سکیورٹی منصوبہ کو مستحکم کرنے کے لیے کہا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ڈیٹا کی چوری، ہیکنگ اور سائبر جرائم نے صنعتی سکیورٹی کو چوتھی جہت دی ہے۔ بدلتے سکیورٹی کے منظر نامے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائبر اور انفارمیشن سکیورٹی ڈویژن حال ہی میں وزارت داخلہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔

سی آئی ایس ایف کے ’’مقصد مسکراہٹ کے ساتھ ڈیوٹی‘‘ ، کا ذکر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر سکیورٹی یقینی بناتے ہوئے سی آئی ایس ایف نے جس خوش بختی کا مظاہرہ کیا ہے ان کی ہوائی سفر کرنے والوں نے ستائش کی ہے۔ تاہم سی آئی ایس ایف عملہ سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے سی آئی ایس ایف سے گشت کم نہ کرنے اور ہمیشہ چوکس رہنے کی اپیل کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مودب ہونے کا مطلب سکیورٹی میں لاپرواہی نہیں ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے سی آئی ایس ایف اہلکاروں کو ایوارڈ اور میڈل تقسیم کیے۔ انہوں نے اس موقعے پر پریڈ کی سلامی قبول کی۔ انہوں نے اس موقع پر سی آئی ایس ایف کافی ٹیبل بک کا بھی اجرا کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More