نئی دہلی، حکومت ہند کی نوٹیفکشن نمبر F.No.4(22)-W&M/2018 اور پریس ریلیز مورخہ اکتوبر 08 ، 2018 کے مطابق خود مختار گولڈ بونڈ س 2018-19 (سیریز VI) کا آغاز 4 فروری سے 8 فروری 2019 سے ہوگا۔ اس کی خریداری کی مدت کے دوران بونڈ کی قیمت تصفیہ کی تاریخ 12 فروری 2019 کے دوران3,326 روپے فی گرام ہوگی جس کا آر بی آئی نے یکم فروری 2019 کے اپنے پریس ریلیز میں بھی ذکر کیا ہے ۔
حکومت ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا کی مشاورت سے ان سرمایہ کاروں کی ایشو پرائز میں سے 50 روپے فی گرام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے آن لائن درخواست دی تھی اور ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے کی تھی ۔ ایسے سرمایہ کاروں کے لیے گولڈ بونڈ کا ایشو پرائز 3,276 روپے فی گرام ہوگی ۔