17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خود کار ٹکنالوجی کے بین الاقوامی سینٹر نے پہلا بی ایس -6 انجن سرٹیفکیٹ جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی،جولائی /    خود کار ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی سینٹر آئی سی اے ٹی نے  ایم ؍ ایس    والو ایچر کمرشیل  وہیکل لمیٹیڈ  کے لئے بھاری  ڈیوٹی انجن ماڈل کے لئے  پہلا بی ایس -6 سرٹیفکیشن مکمل کر لیا ہے ۔ یہ انجن  ہندوستان میں والو ایچر  نے دیسی تکنیک سے تیار کیا ہے۔ یکم اپریل 2020 کی نفاذ کی تاریخ سے کافی پہلے انجن کے تجربے کی کامیاب تکمیل اس کی تیاری کو مستحکم کرنے کے لئے کافی زیاد ہ وقت فراہم کرے گی جس سے اسے زیادہ مضبوط بنایا جا سکے گا اور صارفین کے لئے یہ زیادہ سستی اور مقابلہ جاتی ہوگی۔

حکومت ہند کی طرف سے زیادہ سرگرم اپروچ سے ملک بی ایس -6 اخراج کے ضابطوں کو براہ راست اپنانے لگا  ہے۔خود کار ٹیکنالوجی کا بین الاقوامی  سینٹر این اے ٹی آر آئی پی نفاذ  سوسائٹی کا ایک ڈویژن ہے۔ آئی سی اے ٹی  نیا عالمی نوعیت کا ایک سینٹر ہے جو نیشنل خودکار ٹیسٹنگ کے تحت قائم کیا گیا ہےاور اس کا مقصد خود کار انجینئرنگ کے شعبوں میں توثیق کی سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ تحقیق اور ترقی  انجام دینا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More