19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

داخلی امور کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے اعضا کے عطیہ دینے میں رہنمائی کرنے میں بی ایس ایف کی تعریف کی

Urdu News

نئی دہلی، امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے اعضا  کا عطیہ   دینے   میں رہنمائی کرنے کے لئے بی ایس ایف کی تعریف کی۔ آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے کہا کہ بی ایس ایف  کا عملہ  نہ صرف سرحدوں کی نگہبانی کرکے اپنے فرض کے دوران   اپنی زندگیاں قربان کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں بلکہ انہوں نے   اعضا کا عطیہ   دیکر زندگی کو بچانے  کی کوششوں میں بھی نئی بلندیاں حاصل کرلی ہیں۔

جناب رجیجو نے  بتایا کہ   بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل جناب کے کے شرما نے   ایک مثال  قائم کی ہے ، انہوں نے اور ان کے کنبے نے  خود کو   عطیہ دینے والوں کے طور پر   پیش کیا ہے۔    انہوں نے کہا کہ     بی ایس ایف    میں اعضا کا عطیہ دینے والوں کی تعداد    1100 سے  بڑھ کر اب 19 ہزار   سے زیادہ پہنچ گئی ہے۔ آج کی تقریب کا آغاز کرتے ہوئے  بی ایس ایف کے ڈی جی نے  ملک کی تعمیر  کی سماجی ذمہ داریوں میں  برابر کا شریک ہونے کے لئے بی ایس ایف کے عہد کو دہرایا۔ انہوں نے کہا   بی ایس ایف نے   آج کی تقریب  کا اہتمام نیشنل آرگن  اینڈ ٹیشو ٹرانسپلانٹ  آرگنائزیشن کے اشتراک سے کیا ہے۔   یہ تقریر 13 اگست کو    اعضا کا عطیہ دینے کے دن سے  پہلے  منعقد کی گئی ہے۔  بی ایس ایف کے جوان ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کے علاوہ ہمیشہ سماجی خدمات کے لئے تیار رہتے ہیں۔  بی ایس  ایف میں   دیوانگ کے لئے    بہت سے   ہنر مندی کے فروغ   کے پروگرام جیسے سماجی اقدامات شروع کئے ہیں۔

حال ہی میں اس نے سرحدی آبادی  کے  ہنر مندی کے فروغ کے لئے  ایک مفاہمت نامے پرد ستخط کئے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More